قومی خبریں

راہل گاندھی کا سیلاب زدہ کیرالہ کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

راہل گاندھی کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کرکے ان کا حال جانا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سیلاب زدگان سے ملاقات کرتے راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی آج سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ منگل کی صبح راہل گاندھی ترویندرم پہنچے جہاں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے متعدد سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان سے ملاقات کرکے ان کا حال بھی جانا۔

Published: 28 Aug 2018, 4:24 PM IST

کیرالہ پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کیرالہ سیلاب کے بعد دو طرح کے نظریہ سامنے آرہے ہیں۔ ایک وہ ہیں جو ہمیشہ متاثرین کی مدد کرتے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جو متاثرین کی مدد نہ کر کے نفرت پھیلاتے ہیں۔ راہل گاندھی دیر سے کیرالہ آنے کے لئے معذرت کرتے ہوئے کہا، ’’پچھلی بار جب میں یہاں آیا تھا تو سائیکلون کا اثر تھا۔ جس طرح کی یہاں پر مدد دی گئی اس سے میں خوش نہیں ہوں۔‘‘

Published: 28 Aug 2018, 4:24 PM IST

واضح رہے کہ کیرالہ ان دنوں صدی کی سب سبے بڑی تباہی سے دو چار ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پورے صوبہ کی ہزاروں ایکڑ کھیتی کی زمین تباہ ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں گھر منہدم ہو گئے ہیں۔

کانگریس صدر راہل گاندھی مرکزی حکومت سے کیرالہ کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ بھی لگایا تھا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیرالہ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔

Published: 28 Aug 2018, 4:24 PM IST

کیرالہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا ’’میں منگل اور بدھ کو کیرالہ میں رہوں گا۔ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کروں گا، راحت کیمپوں میں جاؤں گا اور ماہی گیروں اور ضرورت مندگان کی بے لوث مدد کر رہی تنظیموں و دیگر لوگوں سے ملاقات کروں گا۔‘‘

Published: 28 Aug 2018, 4:24 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2018, 4:24 PM IST