قومی خبریں

اپنے استاد اڈوانی کا بھی احترام نہیں کرتے مودی: راہل گاندھی

آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریہ پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اڈوانی مودی کے استاد رہے ہیں لیکن مودی ان کا احترام نہیں کرتے، جبکہ کانگریس ان کو عزت دیتی ہے۔

تصویر بشکریہ اے آئی سی سی شعبہ اطلاعات
تصویر بشکریہ اے آئی سی سی شعبہ اطلاعات ممبئی میں کارکنان کا استقبال کرتے راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ممبئی میں پارٹی کے بوتھ سطحی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر جم کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے لال کرشن اڈوانی کا ذکر کرتے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور کہا کہ، ’’لال کرشن اڈوانی وزیر اعظم نریندر مودی کے گورو (استاد) رہے ہیں لیکن میں کئی تقاریب میں دیکھ چکا ہوں کہ وہ ان کا بالکل بھی احترام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اڈوانی کا وزیر اعظم مودی سے زیادہ احترام کانگریس پارٹی کرتی ہے۔

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST

کانگریس کے صدر نے مزید کہا، ’’سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے خلاف ہم نے چناؤ لڑا تھا لیکن جب وہ دہلی کے ایمس میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے میں ان کی عیادت کے لئے گیا کیوں میں کانگریس کا سپائی ہوں۔ وہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ باجپئی جی نے ہمارے ملک کے لئے کام کیا ہے اور وہ ہمارے وزیر اعظم رہے ہیں، اس وجہ سے ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ یہی ہماری روایت ہے۔‘‘

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST

راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر رہنما نے مجھ سے کہا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے کانگریس کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان 50 سالوں کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ اس ملک کو کوئی پارتی محفوظ رکھ سکتی ہے تو وہ کانگریس ہی ہے۔ صرف کانگریس ہی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ سے مقابلہ کر سکتی ہے اور اسے مات دے سکتی ہے۔

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے مزید کہا، ’’بی جے پی ابھی حال ہی میں کرناٹ میں ہاری ہے اور گجرات میں مشکل سے حکومت بچا پائی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ملک کر بی جے پی کو ہرائے گی۔ ساتھ ہی 2019 کے چناؤ میں بھی بی جے پی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ، ’’پی ایم مودی کی آواز میں گھبراہٹ ہے لیکن میری آواز میں نہیں کیوں کہ میں سچائی کا سپائی ہوں۔‘‘

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST

دریں اثنا راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے دورن میں میڈیا کو کھل کر بولنے کی آزادی تھی لیکن موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا والے خوف کے سایہ میں ہیں۔

کانگریس کے صدر نے وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ کسانوں کا قرض معاف کرنا ان کی پالیسی نہیں ہے۔ ’میک ان انڈیا‘ کی بات کرتے ہیں لیکن غریب آدمی کو ایک پیسہ نہیں دیتے۔

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2018, 10:14 PM IST