قومی خبریں

کسان تحریک: پارلیمنٹ احاطہ میں کانگریس کا مظاہرہ، راہل بولے ’ہم متحد کھڑے ہیں‘

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’’وہ جھوٹ، ناانصافی، تکبر پر بضد ہیں، ہم سچ، بے خوف، متحد یہاں کھڑے ہیں۔ جے کسان۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کے کسانوں کے مطالبات پر پارلیمنٹ احاطہ میں کسانوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ راہل گاندھی نے پارٹی کے کئی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس مظاہرہ کیا۔ کانگریس لیڈروں نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس تعلق سے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر لیڈران مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’وہ جھوٹ، ناانصافی، تکبر پر بضد ہیں، ہم سچ، بے خوف، متحد یہاں کھڑے ہیں۔ جے کسان۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ جنوبی اتر پردیش، پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 26 نومبر سے قومی راجدھانی کی کئی سرحدوں کے پاس تینوں رعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن مرکز کی مودی حکومت ان کے مطالبات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

اس درمیان جمعرات سے کسان جنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ کرنے پہنچ گئے ہیں۔ کسان گروپوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ مانسون اجلاس کے آخر تک ہر دن ’کسان پارلیمنٹ‘ منعقد کریں گے، اور 200 مظاہرین روزانہ جنتر منتر پر جائیں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کی منظوری کے مطابق کسانوں کو جنتر منتر پر 22 جولائی سے 9 اگست تک زیادہ سے زیادہ 200 لوگوں کی موجودگی کے ساتھ دھرنا و مظاہرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم کے بعد دہلی پولیس نے جنتر منتر اور دہلی کی تین سرحدوں ٹیکری، سنگھو اور غازی پور پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined