سوفیہ فردوس / آئی اے این ایس
بھونیشور: اوڈیشہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر کانگریس ایم ایل اے صوفیہ فردوس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کو نظرانداز کر رہی ہے، جن کی بنیاد پر وہ اقتدار میں آئی تھی، جبکہ خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2024 میں جون سے دسمبر تک چھ مہینوں میں خواتین کے خلاف 18001 جرائم درج کیے گئے، جو ایک تشویشناک اعدادوشمار ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کرے۔
Published: undefined
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرند ماجھی نے پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں بتایا کہ 2024 میں خواتین کے خلاف تشدد کے 30943 کیس درج کیے گئے۔ جون میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ ہوئے۔
پولیس کے مطابق، گزشتہ سال 2574 زیادتی کے کیس درج کیے گئے، جبکہ خواتین کے اغوا یا جبری گمشدگی کے 6878 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ، 7584 خواتین نے چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی، جبکہ 9 خواتین کو تیزاب حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
حالیہ جرائم کے اعدادوشمار کے بعد اپوزیشن نے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ صوفیہ فردوس نے کہا کہ حکومت کو خواتین کے تحفظ کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی اور ریاست میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔
متاثرہ خاندانوں اور سماجی تنظیموں نے بھی حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کو روکا جا سکے اور مجرموں کو سخت سزائیں دی جا سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined