قومی خبریں

شیلا دیکشت کا انتقال: سونیا، منموہن اور راہل نے خراج تحسین پیش کیا

سونیا، راہل اور منموہن سمیت متعدد کانگریس رہنماوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

سونیا، منموہن اور راہل کی طرف سے شیلا دیکشت کو خراج عقیدت

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت متعدد کانگریس رہنماوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کا ہفتہ کو دورہ قلب کے پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 81 سال کی تھیں اور ایک نجی اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔

سونیا گاندھی نے شیلا دیکشت کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ شیلا دیکشت کو خراج عقیدت کے لئے پہنچنے والے دیگر رہنماؤں میں کانگریس کے جیوتیرادتیہ سندھیا، شیوراج پاٹل، احمد پٹیل اور جگدیش ٹائٹلر، لوکتانترک جنتا دل کے رہنما شرد یادو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یجوری و ورندا کرات شامل ہیں۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھی شیلا دیکشت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ”کانگریس پارٹی کی پیاری بیٹی جن کے ساتھ میری ذاتی تعلقات تھے، ان شیلا دیکشت جی کی وفات کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شیلا دیکشت کے عزیز و اقارب اور دہلی والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔“

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ شیلا دیکشت کی اچانک وفات کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ ان کی وفات سے کانگریس نے عوام کے لئے وقف ایک مقبول رہنما کھو دیا ہے۔ وزیر اعلی کے طور پر مسلسل پندرہ برس کے ان کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دہلی کے عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا”شیلا دیکشت کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ پہنچا۔ وہ مجھے پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے دہلی اور کانگریس کے لئے جو کیا لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ کانگریس کی بڑی رہنما تھیں۔ پارٹی‘ سیاست او رملک اور بالخصوص دہلی کے لئے انہوں نے جو کچھ کیا وہ بے پناہ ہے۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشیل پیج پر ٹوئٹ کرکے شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ”محترمہ شیلا دکشت کی وفات کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہ تاعمر کانگریس کی کارکن رہیں اور تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی کیطور پر انہوں نے دہلی کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔“ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محترمہ دکشت کی وفات کو کانگریس کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا نے بھی شیلا دکشت کی رہائش پر جاکر ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور اور کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریسی رہنما اور بہار کے سابق وزیر شمائل نبی اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے رہنما انیس درانی نے بھی شیلادکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM IST