قومی خبریں

کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے تمام رہنما متحد ہیں: سونیا

بی جے پی ایک بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پارٹی کا ایک ’چنتن شیور‘ منعقد کیے جانے کی ضرورت ہےتاکہ اس مسئلے پر تفصیل سےغور ہو ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام بڑے رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں اور اس بابت حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ’چِنتن شیور‘ لگایا جائے گا۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک بڑا خاندان ہے اور یہاں جمہوری ڈھنگ سے ہر کسی کو بولنے کی آزادی ہے لہٰذا کئی بڑے مسائل پر نظریاتی اختلافات فطری ہیں لیکن پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام رہنما متفق اور متحد ہیں۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بی جے پی کا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پارٹی کا ایک ’چنتن شیور‘ منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے جس میں اس مسئلے پر تفصیل سے بحث کی جاسکے۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

یہ پوچھنے پر کی ’چنتن شیور‘ کب منعقد ہوگا‘ ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا یہ عظیم خاندان اس کے تمام رہنماؤں کا ہے اور سینیئر رہنماؤں کی اس میں خاص اہمیت ہے۔ ان رہنماؤں میں کئی ان کے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے دوست ہیں اور وہ ان سب کا فطری طور ر بہت احترام کرتے ہیں۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں مسٹر گاندھی کو پارٹی کا صدر بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پارٹی کے باغی سمجھے جانے والے رہنماؤں نے بھی مسٹر گاندھی سے پارٹی کی کمان سنبھالنے کی درخواست کی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ پارٹی کا جو حکم ہوگا وہ اس پر عمل کریں گے لیکن فی الحال پارٹی تنظیم کا انتخابی عمل جاری ہے اور نیا صدر کون ہوگا یہ سب انتخابی عمل پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

میٹنگ میں محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ ہی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلم نبی آزاد، آنند شرما، منیش تیواری، ششی شیکھر، پی چدمبرم، بھوپیندر ہڈا، پرتھوی راج چوہان سمیت کئی رہنماؤں نے حصہ لیا۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Dec 2020, 7:11 AM IST