قومی خبریں

مہاراشٹر: ’مجھے مت دیکھو یوں روشنی میں لا کر، سیاست ہوں میں، کپڑے نہیں پہنتی‘

کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے دیویندر فڑنویس کے ذریعہ مہاراشٹر وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’مجھے مت دیکھو یوں روشنی میں لا کر، سیاست ہوں میں، کپڑے نہیں پہنتی‘‘۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا 

نئی دہلی: کانگریس نے مہاراشٹر میں راتوں رات تبدیل ہوئے واقعات کو سیاسی فریب اور عوامی تائید کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے آج ٹوئٹ کرکے اس واقعہ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’’مجھے مت دیکھو یوں روشنی میں لا کر، سیاست ہوں میں، کپڑے نہیں پہنتی‘‘۔ انہوں نے اسے سیاسی دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’’اسے کہتے ہیں: مینڈیٹ سے فریب، جمہوریت کی سپاری‘‘۔

Published: undefined

رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ ٹوئٹ کے علاوہ بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے دیویندر فڑنویس کے ذریعہ 26 ستمبر 2014 کو کیے گئے ایک ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس ٹوئٹ میں دیویندر فڑنویس نے لکھا تھا کہ ’’بی جے پی کبھی، کبھی، کبھی بھی این سی پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم نے ان کی بدعنوانی سے اسمبلی میں پردہ اٹھایا۔ وہاں دوسرے لوگ خاموش تھے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ سرجے والا نے لکھا ہے کہ ’’اقتدار کی ہوس اصول اور بدعنوانی کو دھو دیتی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں اچانک رونما ہوئے واقعات سیاسی چالاکی اور سیاستدانوں کے فریب کا نتیجہ ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کو کانگریس کو دھوکہ دینے سے متعلق سوال پر علوی نے کہا کہ یہ سیاستدانوں کی چالاکی ہے کہ وہ اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کے نئے ہندوستان میں اسی طرح کی سیاست ہو رہی ہے۔ ان کو صرف اقتدار چاہیے اور ان کو نظریات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined