قومی خبریں

بی جے پی کا واحد متبادل کانگریس: نانا پٹولے

وقت کی ضرورت ہے کہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتیں انفرادی عزائم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اکٹھے ہو کر قومی مفاد، جمہوریت اور آئین کے لیے جدوجہد کریں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کے آئین اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مسلسل بی جے پی کے آمرانہ رویے کے خلاف لڑ رہی ہے۔

Published: undefined

ایک ریاست تک محدود سیاسی جماعت بی جے پی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ کانگریس ہی بی جے پی کے لیے واحد قابل عمل سیاسی متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک انفرادی عزائم سے زیادہ اہم ہے اور بی جے پی کے خلاف گھمنڈ کو الگ رکھ کر متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی اقتدار، پیسے اور تمام خود مختار اداروں کا غلط استعمال کرکے ملک کی جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس بی جے پی کے آمرانہ رویہ کے خلاف مسلسل جد و جہد کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے تحویل اراضی قانون اور تین کالے زرعی قوانین کے معاملے پر کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو کر مودی حکومت کے خلاف جنگ لڑی۔ کانگریس بی جے پی کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں، مہنگائی، بے روزگاری، کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اب وقت آگیا ہے کہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتیں انفرادی عزائم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اکٹھے ہو کر قومی مفاد، جمہوریت اور آئین کے لیے جدوجہد کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined