قومی خبریں

کانگریس نے قومی سیکورٹی، خارجہ اور معاشی امور کی کمیٹی تشکیل دی، منموہن سنگھ تینوں کمیٹیوں میں شامل

قومی سیکورٹی، خارجہ اور معاشی امور سے متعلق تشکیل کمیٹی میں 5-5 لیڈروں کو رکھا گیا ہے اور ایک رکن کو کوآرڈنیٹر بنایا گیا ہے۔ منموہن سنگھ کو تینوں کمیٹیوں میں جگہ دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

قومی مفاد کے مختلف ایشوز پر پارٹی کی پالیسی کو دھار دینے کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تین کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے۔ یہ تین کمیٹیاں قومی سیکورٹی، خارجہ معاملوں اور معاشی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو تینوں کمیٹیوں میں جگہ دی گئی ہے۔ سبھی کمیٹی میں 5-5 ارکان شامل کیے گئے جن میں سے ایک کو کوآرڈنیٹر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی سیکورٹی سے متعلق تشکیل کمیٹی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، ویرپا موئلی، وی ویتھی لنگم اور ونسنٹ پالا کو رکن بنایا گیا ہے۔ پالا کو آرڈینیٹر کی بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔ خارجہ معاملوں پر بنی کمیٹی میں منموہن سنگھ کے ساتھ ششی تھرور، آنند شرما، سپتاگری الاکا اور سلمان خورشید کو رکن بنایا گیا ہے۔ سلمان خورشید اس کمیٹی کے کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ تیسری یعنی معاشی امور پر مبنی کمیٹی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ سابق وزیر مالیات پی چدمبر، دگوجے سنگھ اور ملکارجن کھڑگے کو شامل کیا گیا ہے۔ جے رام رمیش بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں جنھیں کو آرڈینیٹر کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ بہار انتخابی نتائج، آر سی ای پی اور گپکار اعلانیہ جیسے ایشوز کے درمیان ان نئی کمیٹیوں کی تشکیل کر سونیا گاندھی نے صاف کر دیا ہے کہ کانگریس کی آگے کی پالیسی کافی دھاردار ہونے والی ہے۔ ان کمیٹیوں میں زیادہ تر سینئر لیڈروں کو جگہ دینے سے ان کے تجربات کا فائدہ پارٹی کو ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined