قومی خبریں

کانگریس نے سال کے آخری دن اپنے مخالفین میں تقسیم کیے انعامات، ایوارڈ یافتگان میں پی ایم مودی بھی شامل

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ’بی ٹیم آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’ایک ہی وقت میں دو ٹیموں کے ساتھ کھیلنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔‘‘

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

کانگریس نے 2021 کے خاتمہ پر اپنے مخالفین کے لیے کچھ خاص انعامات کا اعلان کیا ہے۔ اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس نے کئی کیٹگری میں انعامات کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 31 دسمبر کی سہ پہر کیے گئے ٹوئٹ میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی گاڑی، کپڑوں اور جملوں (وعدوں) پر طنز کستے ہوئے انھیں ’جھولا فقیری آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا۔ ٹوئٹ میں سب سے پہلے لکھا گیا ’جملہ ایوارڈس 2021‘۔

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ’بی ٹیم آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’ایک ہی وقت میں دو ٹیموں کے ساتھ کھیلنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔‘‘ اگلے ٹوئٹ میں کانگریس نے ایک ساتھ بی جے پی کے تین وزرائے اعلیٰ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ عوام کے ضروریات کو ’نہیں ہے ضروری‘ کہتے ہوئے نظر انداز کر کے ’جی حضوری‘ کرنے میں بیسٹ کا ایوارڈ بی جے پی کے تین وزرائے اعلیٰ کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا نام ’ریموٹ کنٹرول چیف منسٹرس آف دی ایئر‘ رکھا گیا، اور بی جے پی کے جن تین وزرائے اعلیٰ کو یہ ایوارڈ ملا ان کے نام ہیں پشکر سنگھ دھامی، بسوراج بومئی، بھوپیندر پٹیل۔

Published: undefined

کانگریس کے ’جملہ ایوارڈ 2021‘ سے متعلق ٹوئٹ پر لوگوں کے الگ الگ طرح کے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے ہی کانگریس ترجمان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی لائف اسٹائل اور ان کی گاڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ووکل فار لوکل، خود کفیل ہندوستان محض سلوگن بن کر رہ گئے ہیں۔ ہندوستان میں تیار کوئی کار ہی نہیں۔ پی ایم مودی کے قافلے میں اسکارپیو سے شروعات ہوئی لیکن اس کے بعد وہ کبھی ہندوستانی کار میں نہیں بیٹھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined