قومی خبریں

میگھالیہ کانگریس نے بی جے پی لیڈر کے فارم ہاؤس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

اپوزیشن نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ایسے وقت میں مارے گئے جب حکومت تمام شعبوں میں بدعنوانی کے الزامات میں گھری ہوئی ہے اورجس پرابھی وضاحت نہیں آئی ہے۔

فائل تسویر آئی اے این ایس
فائل تسویر آئی اے این ایس 

میگھالیہ میں اپوزیشن کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر برنارڈ مارک کے فارم ہاؤس کی "غیر قانونی سرگرمیوں" کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے نائب صدر رونی وی لنگدوہ نے کہا کہ پولیس نے ہفتہ کو بی جے پی لیڈر مارک کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا۔ یہ حکمران میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس (ایم ڈی اے) حکومت میں بدعنوانی کا صرف ایک چھوٹا سا نمونہ ہے، جو عوام کو اندھیرے میں رکھ کر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ایسے وقت میں مارے گئے جب حکومت تمام شعبوں میں بدعنوانی کے الزامات میں گھری ہوئی ہے اورجس پرابھی وضاحت نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق وزیر نے کہا، "تورا کے مضافات میں مارک کے فارم ہاؤس پر یہ چھاپہ حکومت کے پچھلے پانچ سالوں کے تمام گناہوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ ہرگزیقین کے لائق نہیں ہے کہ وزیر داخلہ اور پولیس کو مسٹر مارک کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

Published: undefined

مسٹر لنگدوہ نے کہا کہ ایم ڈی اے اتحاد کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی) میں نیشنل پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے۔ مسٹر مارک کے فارم ہاؤس میں "غیر قانونی سرگرمیوں" کے بارے میں تبصرہ کرنے کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ اپنے سینئر اراکین سے بات چیت کر رہا ہے۔

Published: undefined

ریاست کی 60 رکنی میگھالیہ اسمبلی میں بی جے پی کے دو ارکان ہیں، جو ایم ڈی اے حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سینئر کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ اس کے علاوہ کونراڈ سنگما کو اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ آخر یہ تمام غیر قانونی سرگرمیاں وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہو رہی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined