قومی خبریں

چمپاوت ضمنی انتخاب: وزیر اعلیٰ پشکر دھامی کے خلاف کانگریس امیدوار نرملا گہتوڑی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

جب نرملا گہتوڑی کی پرچہ نامزدگی داخل کر رہی تھیں تو اس وقت ریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود رہے۔

نرملا گہتوڑی، تصویر آئی اے این ایس
نرملا گہتوڑی، تصویر آئی اے این ایس 

اتراکھنڈ کے چمپاوت ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس کی نرملا گہتوڑی نے آج اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا۔ وہ یہاں سے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی امیدوار پشکر سنگھ دھامی کو چیلنج پیش کریں گی۔ وزیر اعلیٰ دھامی 9 مئی کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ اب ضمنی انتخاب کی تشہیر کے عمل میں تیزی دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

چمپاوت ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نرملا گہتوڑی کی نامزدگی کے وقت ریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود رہے۔ بدھ کو چمپاوت اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی کا آخری دن ہے۔ اب ضمنی انتخاب کی تشہیر کا عمل تیز ہوگا۔ بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جلد ہی مرکز اور ریاست کے قدآور لیڈران انتخابی تشہیر میں اتریں گے۔

Published: undefined

کرن ماہرا نے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کی کما الموڑا کے رکن اسمبلی منوج تیواری کو سونپی گئی ہے جب کہ کھٹیما رکن اسمبلی بھون کاپڑی، لوہا گھاٹ رکن اسمبلی خوشحال سنگھ ادھیکاری اور سابق رکن اسمبلی ہیمیش کھرکوال کو کنوینر بنایا گیا ہے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری وجئے سارسوت نے بتایا کہ کانگریس پارٹی چمپاوت ضمنی انتخاب پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ ریاستی صدر کرن ماہرا کے مطابق پارٹی امیدوار کی کامیابی یقینی کرنے کے لیے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سینئر لیڈروں کی مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں انھیں ذمہ داری سونپی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined