قومی خبریں

سنگھو بارڈر کے پاس قتل کو کانگریس نے بتایا اندوہناک، حکومت سے جانچ کا مطالبہ

کسان تحریک کی جگہ پر 35 سالہ نوجوان کے بے رحمانہ قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں دہشت کا عالم ہے، لاش ملنے کے بعد سے ہی اس واقعہ کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔

پون کھیڑا، تصویر آئی اے این ایس
پون کھیڑا، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس نے سنگھو بارڈر پر کسان مظاہرہ کی جگہ کے پاس ایک نوجوان کے بے رحمانہ قتل کو دل دہلا دینے والا قرار دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے دل کو دہلا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ تشدد کی اس ملک میں جگہ نہیں ہو سکتی۔ یہ ملک قانون اور آئین کے راستے پر چلتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جانچ کرے اور قانون اپنا کام کرے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سنگھو بارڈر پر جہاں کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے، وہاں 35 سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق نوجوان کی لاش بیریکیڈ پر لٹکی پائی گئی، اور اس کا ایک ہاتھ بھی کٹا ہوا تھا۔ لاش ملنے کے بعد سے ہی سنگھو بارڈر پر ہنگامہ جاری ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے مرکزی حکومت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت میں دسہرا کی شکل میں منایا جاتا ہے، لیکن سنگھو بارڈر پر جو کچھ ہوا وہ تکلیف دہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اسی درمیان چین کی جانب سے جمعرات کو ایک ویڈیو سامنے آئی۔ حکومت ہند کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔ اگر حکومت اسے وار کرائم کے درجہ میں مانتی ہے تو کیا اسے بین الاقوامی عدالت میں لے جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

پون کھیڑا نے کہا کہ ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپانے کی جگہ حکومت بتائے کہ چین کو ایکسپوز کرنے کے لیے کیا اقدام اٹھائے جائیں گے؟ ہمارے نائب صدر کو اروناچل پردیش میں جانے سے چین روک رہا ہے اور اس کا کوئی سخت جواب نہیں دیا گیا۔ کیسے اتراکھنڈ میں 5 کلو میٹر سرحد کے اندر گھس کر ہماری پلیا کو توڑ کر چلا گیا؟ اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined