قومی خبریں

ہم کسانوں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، نائب صدر کی حمایت سے تحریک مزید مضبوط: کانگریس

کانگریس نے کسانوں کے پارلیمنٹ مارچ کی حمایت کی اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی حمایت کو تحریک کے لیے اہم قرار دیا۔ پارٹی نے کسانوں کی ایم ایس پی، قرض معافی اور دیگر مطالبات پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>شمبھو بارڈر پر کسان تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

شمبھو بارڈر پر کسان تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے جمعہ کے روز کسان تنظیموں کے پارلیمنٹ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا، ’’آج کسان پارلیمنٹ مارچ کر رہے ہیں۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کی حمایت سے ان کی تحریک کو زبردست تقویت ملی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’کسان ایم ایس پی کے لیے قانونی ضمانت، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق زراعت کی مجموعی لاگت کا ڈیڑھ گنا ایم ایس پی مقرر کرنے اور نجی کمپنیوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کرنے کے طرز پر کسانوں کے قرضوں سے یک مشت نجات جیسے اہم مطالبات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

جے رام رمیش کے مطابق، کسان یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ زرعی اشیاء کی درآمد و برآمد پر فیصلہ ایک آزاد ایجنسی کرے جس میں کسانوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔ مزید یہ کہ وزیر اعظم فصل بیمہ منصوبہ کو کسانوں کے مفادات کے مطابق از سر نو تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس کسان تنظیموں کی ان تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔‘‘

Published: undefined

پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر سے کسان ایک بار پھر دہلی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ اس احتجاج کو ’دہلی چلو تحریک‘ کا نام دیا گیا ہے، جہاں گزشتہ 8 ماہ سے دھرنا دینے والے کسان بغیر ٹریکٹر ٹرالی کے پیدل دہلی کی طرف روانہ ہوں گے۔ آج 101 کسانوں کا پہلا جتھہ روانہ ہوگا۔

کسان تحریک کے پیش نظر ہریانہ اور دہلی پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ہریانہ حکومت نے امبالہ کے شمبھو بارڈر پر حکم امتناعی جاری کر کرتے ہوئے عوامی اجتماعات و جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈرون اور واٹر کینن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ امبالہ کے دیہاتوں میں 9 دسمبر تک انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined