قومی خبریں

شاہ کی ریلی کے لئے بی جے پی نے ایک لاکھ فون بانٹے: کانگریس

بہار کے تارکین وطن مزدور اب بھی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہیں، تو ریاستی حکومت کو سب سے پہلے ان کو واپس ان کے گھر لانے کا کام کرناجانا چاہئے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس نے کہا ہے کہ بہار کے تارکین وطن مزدور ابھی لاک ڈاؤن کے مصائب سے کراہ رہے ہیں اور ملک میں جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں اور ایسی صورت میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ورچوئل انتخابی ریلی منعقد کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار کے لوگو کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اکھلیش پرساد سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر شاہ نے اتوار کو چمپارن میں انتخابی بگل پھونک کر بہار کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ بہار میں اب تارکین وطن مزدوروں کے گھر واپس کی بدحالی کا زخم بھر انہیں ہے لیکن بی جے پی نے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بہار ہر سطح سے پچھڑا ہوا ہے۔ ملک کے تیسری سب سے بڑی آبادی والی ریاست میں کورنا کے ٹیسٹ بھی نہیں ہو رہے ہیں اور وہاں اب تک صرف ایک لاکھ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بہار کے تارکین وطن مزدور اب بھی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہیں، تو ریاستی حکومت کو سب سے پہلے ان کو واپس ان کے گھر لانے کا کام کرناجانا چاہئے۔کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مسٹر شاہ کی ریلی کے لیے بی جے پی نے ایک لاکھ فون بانٹے ہیں اور اس کے لئے بہت بڑا خرچ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے بہار میں راشٹریہ جنتا دل نے کل امت شاہ کی ریلی کے خلاف تھالی بجا کر ریاست میں مخالفت کی تھی۔ تھالی کے ذریعہ مخالفت درج کرانے کے بعد آ ر جے ڈی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے اس بحران کے دوران امت شاہ کی ریلی کورونا متاثرین اور مہاجر مزدوروں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز