قومی خبریں

چین سمیت کئی دیگر ممالک میں کورونا کے کہرام سے ہندوستان میں بھی تشویش، مرکز نے سبھی ریاستوں کو لکھا خط

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کئی ممالک میں کووڈ معاملوں میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان آنے جانے والے پازیٹو کیسز کے نمونوں کی جینوم سیکوئنسنگ کرانا ضروری ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

چین میں کورونا کا ستم ایک بار پھر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی ہے اور ضروری دواؤں کی قلت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ چین ہی نہیں، دنیا کے کچھ دیگر ممالک میں بھی کورونا نے ایک بار پھر سے کہرام مچانا شروع کر دیا ہے۔ ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے بھی احتیاط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جاپان، امریکہ، کوریا، برازیل اور چین میں کووڈ معاملوں میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے ملک میں آنے جانے والے پازیٹو کیسز کے نمونوں کی جینوم سیکوئنسنگ کرانا ضروری ہے۔ ہندوستانی سارس-کوو-2 جینومکس کنسورٹیم (انساکوگ) نیٹورک کے ذریعہ سے کورونا کے خطرناک ویریئنٹ کو ٹریک کرنے کے لیے ایسا کرنا لازمی ہے۔

Published: undefined

مرکزی ہیلتھ سکریٹری کے ذریعہ تحریر کردہ خط میں سبھی ریاستوں سے یہ یقینی کرنے کی گزارش کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سبھی کورونا پازیٹو معاملوں کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر انساکوگ جینوم سیکوئنسنگ تجربہ گاہوں کو بھیجے جائیں۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے ان تجربہ گاہوں کو میپ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے معاملے قابو میں دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو کورونا انفیکشن کے سبب ملک بھر میں 12 اموات درج کی گئی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے ایک بھی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ مارچ 2020 کے بعد روزانہ موت کے معاملے میں یہ سب سے کم ہے۔ کورونا کے معاملوں کی بات کریں تو گزشتہ ہفتہ کورونا کے 1103 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ یہ پہلے لاک ڈاؤن 23-29 مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔ اس وقت 736 نئے معاملوں کا پتہ چلا تھا جس کے بعد اگلے ہفتہ یہ نمبر بڑھ کر 3154 پہنچ گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ (دسمبر 12-18) میں گزشتہ سات دنوں میں کورونا کے معاملوں میں 19 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined