قومی خبریں

کورونا وبا سے لقمہ اجل بن جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے: غلام احمد میر

جموں و کشمیر کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ایک کورونا اموات کے بارے میں صحیح اعداد و شمار فراہم کئے جائیں اور دوسرا متوفین کے لواحقین کو چار لاکھ روپیے بطور معاوضہ دیئے جائیں۔

غلام احمد میر، تصویر ٹوئٹر@GAMIR_INC
غلام احمد میر، تصویر ٹوئٹر@GAMIR_INC 

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں کورونا وبا سے لقمہ اجل بن جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیں۔ پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کورونا سے جس کی موت واقع ہوئی ہے خواہ گھر میں ہوئی یا اسپتال میں ہوئی ہے، کے لواحیقن کو چار لاکھ روپیے معاوضہ دیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

یہ باتیں کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’کورونا وبا کے دونوں مرحلوں کے دوران ملک میں دنیا بھر کی طرح تباہی مچ گئی لیکن موجودہ سرکار نے اموات کے متعلق صحیح اعداد و شمار فراہم نہیں کئے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں صرف اسپتالوں میں ہی لوگوں کی کورونا سے موت واقع نہیں ہوئی بلکہ گھروں میں بھی ہوئی اور راہل گاندھی پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے حکومتوں کو اس ضمن میں تیاریاں کرنے کے لئے مطلع کیا‘۔

Published: undefined

موصوف صدر نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ایک کورونا اموات کے بارے میں صحیح اعداد و شمار فراہم کئے جائیں اور دوسرا متوفین کے لواحقین کو چار لاکھ روپیے بطور معاوضہ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی سرکار ہے ان میں ریاستی سرکار کی طرف سے لواحیقن کو ایک لاکھ روپیے دیا جائے گا جبکہ باقی تین لاکھ روپیے مرکزی سرکار کو دینے چاہئے۔

Published: undefined

غلام احمد میر نے کہا کہ ہماری جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کے لواحیقن کو معاوضہ دیں تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک مکتوب بھی روانہ کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined