قومی خبریں

تبلیغی جماعت مرکز سے کمبھ میلہ کا موازنہ ٹھیک نہیں: وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ

تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ تبلیغی جماعت مرکز میں کورونا اس لیے پھیلا کیونکہ لوگ بند کمرے میں پروگرام کر رہے تھے، لیکن کمبھ میلہ کھلی ہوا میں منعقد ہوا ہے جہاں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔

تیرتھ سنگھ راوت، تصویر آئی اے این ایس
تیرتھ سنگھ راوت، تصویر آئی اے این ایس 

کورونا وائرس وبا کے درمیان اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد کمبھ میلہ تنازعہ کا شکار بن گیا ہے۔ کئی سماجی لیڈران و فلمی ہستیوں نے شاہی اسنان میں جمع ہوئی بھیڑ کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اسے کورونا گائیڈ لائن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ تبلیغی جماعت مرکز کے خلاف بولنے والے لوگ کمبھ میلہ میں جمع ہونے والی لاکھوں کی بھیڑ کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا رہے ہیں۔ اس پورے معاملے پر اب اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مرکز سے کمبھ میلہ کا موازنہ مناسب نہیں کیونکہ کمبھ میلہ پر ماں گنگا کا آشیرواد ہے اور یہاں سے کورونا نہیں پھیلے گا۔

Published: undefined

تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ تبلیغی جماعت مرکز میں کورونا اس لیے پھیلا کیونکہ لوگ بند کمرے میں پروگرام کر رہے تھے، لیکن کمبھ میلہ کھلی ہوا میں منعقد ہوا ہے جہاں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماں گنگا کی دھارا بہتی رہتی ہے، ماں گنگا کا آشیرواد لے کر لوگ جائیں گے تو کورونا نہیں پھیلے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پیر کے روز آئی جی سنجے گنجیال نے بتایا تھا کہ لوگوں سے لگاتار کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے، لیکن زبردست بھیڑ کے سبب چالان جاری کرنا ممکن نہیں۔ گھاٹوں پر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنانا بہت مشکل ہے، اگر اس پر عمل کرایا گیا تو بھگدڑ جیسی حالت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined