قومی خبریں

ایک خوشحال ملک کے لیے جمع کنندگان کی رقم کی ضمانت ضروری: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے یہ باتیں ڈیپازٹر فرسٹ: 5 لاکھ روپے تک کی مدت کے لئے جمع رقم بیمہ کی ادائیگی کی ضمانت کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک خوشحال ملک کے لیے مضبوط بینک ہونے چاہئیں اور اس کے لیے بینک میں ڈیپازٹروں کی جمع رقم محفوظ ہونی چاہیے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کی حکومت نے ایک لاکھ روپے کے ڈیپازٹ انشورنس کور کو بڑھا کر نہ صرف پانچ لاکھ روپے کر دیا ہے بلکہ اس کے لئے 90 دن کی مدت بھی مقرر کر دی ہے تاکہ بینک ڈوب جانے پر محنت کی کمائی کے لئے پریشان نہ ہونا پڑے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے یہ باتیں ڈیپازٹر فرسٹ: 5 لاکھ روپے تک کی مدت کے لئے جمع رقم بیمہ کی ادائیگی کی ضمانت کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ڈیپازٹرز کو اسی طرح کے معاملات میں 1300 کروڑ روپے کی رقم مل چکی ہے اور آئندہ چند مہینوں میں مزید تین لاکھ لوگوں کو ڈیپازٹ انشورنس کے تحت ادائیگی کی جانی ہے۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی ڈیپازٹ گارنٹی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 76 لاکھ کروڑ روپے کی گارنٹی دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ آج اگر کوئی بھی بینک بحران میں آتا ہے تو جمع کنندگان کو 5 لاکھ روپے تک ضرور ملیں گے۔ اس کے ساتھ تقریباً 98 فیصد جمع کنندگان کے کھاتوں کو مکمل طور پر کور کر دیا گیا ہے۔ آج جمع کنندگان کے 76 لاکھ کروڑ روپے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ایسا جامع سیکورٹی کور ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی میں بینکوں کا بہت بڑا کردار ہے اور بینکوں کی خوشحالی کے لیے ڈیپازٹرز کی رقم کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر ہم بینک کو بچانا چاہتے ہیں تو جمع کنندگان کو تحفظ دینا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کے دوران بہت سے چھوٹے پبلک سیکٹر کے بینکوں کو بڑے بینکوں کے ساتھ ضم کرکے ان کی صلاحیت، اہلیت اور شفافیت کو ہر طرح سے مضبوط کیا گیا ہے۔ جب آر بی آئی کوآپریٹیو بینکوں کی نگرانی کرے گا اس سے ان میں عام جمع کنندگان کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے مسائل کو بروقت حل کرکے ہی انہیں مزید بگڑنے سے بچا سکتا ہے۔ لیکن برسوں تک مسائل کو التوا میں ڈالنے کا رجحان رہا۔ آج کا نیا ہندوستان مسائل کے حل پر زور دیتا ہے، آج کا ہندوستان مسائل کو التوا میں نہیں رکھتا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ یہاں مسئلہ صرف بینک کھاتے کا ہی نہیں ہے بلکہ دور دراز گاوؤوں کو بینکنگ خدمات فراہم کرنے کا بھی ہے۔ آج، ملک کے تقریباً ہر گاؤں میں 5 کلومیٹر کے دائرے میں بینک کی شاخ یا بینکنگ نمائندے کی سہولت موجود ہے۔ آج، ہندوستان کا عام شہری دن میں کسی بھی وقت، کہیں بھی، 24 گھنٹے ڈیجیٹل طور پر چھوٹے سے چھوٹے لین دین کرنے کا اہل ہے۔ کچھ سال پہلے تک اس کے بارے میں سوچنا تو دور کی بات، ہندوستان کی صلاحیت پر یقین نہ رکھنے والے لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ