قومی خبریں

اترپردیش میں سردی کی دستک، دن کے وقت دھوپ اور رات میں ہونے لگا ٹھٹھرن کا احساس

کانپور میں کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس، بارہ بنکی میں 16 ڈگری سیلسیس، بہرائچ میں 17.4 ڈگری سیلسیس، اٹاوہ میں 16.2 ڈگری سیلسیس اور بریلی میں 17.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI</p></div>

موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI

 

گرمی کی شدت اورمانسون رخصت ہوتے ہی اتر پردیش میں اب سردی نے دستک دے دی ہے۔ دن کے وقت سورج چمک رہا ہے، لیکن ناقابل برداشت گرمی نہیں لگ رہی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی سردی محسوس کی جانے لگی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ اس طرح محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں تک اسی طرح کے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

آج 13 اکتوبر کو بھی اتر پردیش کے دونوں ڈویژنوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں آسمان بلکل صاف رہے گا اور لوگ دھوپ کا تجربہ کریں گے۔ کہیں بھی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خاص وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مانسون اب مکمل طور پر پیچھے ہٹ چکا ہے۔ صبح اور رات میں ہلکی سردی بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

آنے والے دنوں میں موسم جوں کہ توں رہے گا۔ اس طرح ریاست میں 18 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ رات کے وقت سردی بڑھنے سے اب لوگوں کو ہلکی ٹھٹھرن بھی محسوس ہونے گلی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ جلد ہی کمبل اور لحاف نکالنے کے دن آنے والے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں خشک مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہو رہا ہے اور لوگ صبح و شام سردی کا احساس کر رہے ہیں۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ اتوار کو کانپور، بہرائچ، پریاگ راج اور گورکھپور سب سے زیادہ گرم اضلاع تھے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے کانپور، بارہ بنکی، اٹاوہ، بہرائچ اور بریلی میں سب سے ٹھنڈی راتیں رہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کانپور میں کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس، بارہ بنکی میں 16 ڈگری سیلسیس، بہرائچ میں 17.4 ڈگری سیلسیس، اٹاوہ میں 16.2 ڈگری سیلسیس اور بریلی میں 17.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس اور میرٹھ میں 18.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined