قومی خبریں

سرینگر میں مڈبھیڑ: تین ملی ٹنٹ ہلاک، ایک اے ایس آئی شہید

سرکاری ذرائع کے مطابق شروعاتی فائرنگ میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا اور ایک اے ایس آئی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی اے ایس آئی بابو رام کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

تصویر ہو این آئی
تصویر ہو این آئی 

سرینگر: جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز کی صبح سلامتی دستوں اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مڈبھیڑ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائکل سوار ملی ٹنٹوں نے پنتھا چوک پر گزشتہ ہفتے کی رات پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ایک مشترکہ دستے پر حملہ کیا، علاقے کو فوراً چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستوں کے جوان جب ٹارگیٹ ایریا کی طرف آگے بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردیں۔ سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے ساتھ ہی باقاعدہ مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ شروعاتی فائرنگ میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا اور اے ایس آئی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی اے ایس آئی بابو رام کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو اور ملی ٹنٹوں کو آج صبح مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی، ملی ٹنٹوں کی شناخت اب تک نہیں کی جاسکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو