قومی خبریں

'مودی-مودی' کا راگ الاپنے والے چراغ پاسوان کو بی جے پی نے دیا زوردار جھٹکا

نتیش کمار کے خلاف آواز بلند کرنے والے ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان کے حوالے سے بی جے پی نے آج واضح کر دیا کہ "نتیش کی قیادت پر اعتماد نہیں کرنے والوں کے لیے این ڈی اے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔"

ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان
ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان تصویر سوشل میڈیا

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے ”مودی سے بیر نہیں، نتیش تیری خیر نہیں“ کا راگ الاپ رہی لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے آج واضح کیا ہے کہ ریاست میں ان کی پارٹی وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں اسمبلی انتخاب لڑ رہی ہے اور نتیش کمار کی قیادت پر بھروسہ نہیں کرنے والوں کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے آج جلد بازی میں طلب کی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں انتخاب لڑ رہی ہے۔ نتیش کمار کی قیادت پر اعتماد نہیں کرنے والوں کے لئے این ڈی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Published: undefined

سنجے جیسوال نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار کے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد تین چوتھائی سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ وہ صرف دو منٹ کے لئے میڈیا کے سامنے موجود رہے اور نہ کسی سوال کا جواب دیا اور نہ ہی کوئی دوسری بات کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایل جے پی کے قومی صدر چرا غ پاسوان وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کی تشہیر کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں ایل جے پی کا این ڈی اے سے باہر ہونا اب یقینی مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined