قومی خبریں

اقربا پروری پر روک لگانے کے لیے بی جے پی اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دیا: پی ایم مودی

میٹنگ میں پی ایم مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہارے ہوئے سو سو بوتھوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیار کریں کہ ان بوتھوں میں پارٹی کے ہارنے کی کیا وجہ رہی۔

وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب
وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دینا گناہ ہے، تو یہ گنا انہوں نے کیا ہے۔ مودی نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ ’ پریوار وادی پارٹی، ذاتی واد پارٹی‘ ہوتی ہے اور اگر اس کے خلاف لڑائی لڑنی ہے تو بی جے پی میں بھی اس کا خیال رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نےاراکین پارلیمان کے بچوں کو اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں نہیں اتارا، لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس کے باوجود تمام ممبران پارلیمنٹ نے پارٹی کو جیت دلانے کے لئے دل و جان سے کام کیا، اس کے لئے تمام اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ۔

Published: undefined

میٹنگ میں پی ایم مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہارے ہوئے سو سو بوتھوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیارکریں کہ ان بوتھوں میں پارٹی کے ہارنے کی کیا وجہ رہی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دا کشمیر فائلز‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی فلم ہے اور اس طرح کی فلمیں بنتی رہنی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

Published: undefined

پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں پی ایم مودی نے اقربا پروری کے خلاف بی جے پی کی پہل کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کو باہر نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے چلائے گئے ’آپریشن گنگا‘ کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے میٹنگ میں یوکرین کے مسئلہ پر ایک پریزنٹیشن بھی دیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی قیادت میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں مودی کے پہنچتے ہی چار ریاستوں میں جیت کے لیے اراکین پارلیمنٹ نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

Published: undefined

انتخابات میں شاندار فتح کے لئے بی جے پی کے سابق صدور و وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے پی ایم مودی اور جے پی نڈا کا ہار پہنا کر خیرمقدم کیا اور انہیں انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined