قومی خبریں

یوپی: فیس نہ دینے پر بریلی کے اسکول میں بچوں کو بنایا گیا یرغمال، والدین کا ہنگامہ

ہارٹ مین اسکول میں تقریباً 35 بچوں کو فیس ادا نہ کئے جانے پر یرغمال بنائے جانے کے بعد والدین کی یونین نے اسکول کے عہدیداران کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے

اسکول کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
اسکول کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

بریلی: ہارٹ مین اسکول میں تقریباً 35 بچوں کو فیس ادا نہ کئے جانے پر یرغمال بنائے جانے کے بعد والدین کی یونین نے اسکول کے عہدیداران کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ان بچوں کو کرمے میں بند کر دیا، جن کی فیس ادا نہیں کی گئی تھی۔

Published: 08 May 2022, 2:40 PM IST

اسکول کے وقت کے بعد جب والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو لینے کے لئے اسکول پہنچے تو انہیں بچوں کو کمرے میں بند کئے جانے کا علم ہوا۔ اس کے بعد اسکول میں والدین نے کافی ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد بھی جب اسکول کے ذمہ داروں نے بچوں کو جانے نہیں دیا تو والدین نے پولیس کو فون کر گہار لگائی۔

Published: 08 May 2022, 2:40 PM IST

پولیس کی مداخلت کے بعد بچوں کو پرنسپل کے دفتر سے باہر نکالا گیا۔ بچے کافی گھبرائے ہوئے تھے اور ان میں سے کچھ تو رو بھی رہے تھے۔ اسکول انتظامیہ نے اس تعلق سے کی گئی کال کا جواب نہیں دیا۔

Published: 08 May 2022, 2:40 PM IST

والدین یونین کے صدر انکور سکسینہ نے کہا کہ انہیں معاملہ اطلاع موصول ہو گئی ہے اور اس معاملہ پر خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تمام پہلوؤں پر بات کرنے کے بعد اس معاملہ کی شکایت پولیس میں درج کرائی جائے گیل تھانہ عزت نگر کے انسپکٹر سنجے کمار نے کہا کہ اسکول کے خلاف تاحال کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Published: 08 May 2022, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2022, 2:40 PM IST