قومی خبریں

متھرا اسٹیشن سے چوری بچہ بی جے پی کونسلر کے گھر برآمد، 8 افراد گرفتار

متھرا سے 100 کلو میٹر دور فیروز آباد میں بی جے پی کونسلر ونیتا اگروال اور اس کے شوہر نے مبینہ طور پر اس بچے کو دو ڈاکٹروں سے 1.8 لاکھ روپے میں خریدا تھا، اس معاملے میں 8 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

اتر پردیش کے متھرا ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے 7 ماہ کا ایک بچہ اپنے ماں-باپ کے بغل میں سوتے ہوئے چوری ہو گیا تھا، جو فیروز آباد میں ایک بی جے پی کونسلر کے گھر سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بی جے پی لیڈر، اس کے شوہر اور دو ڈاکٹروں سمیت 8 افراد کو گرفتار کر چائلڈ اسمگلنگ ریکٹ کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے لوگوں میں وہ شخص بھی شامل ہے جو بچے کو پلیٹ فارم سے اٹھاتے وقت کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچوں کو چرانے اور فروخت کرنے والے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ متھرا سے 100 کلومیٹر دور فیروز آباد میں بی جے پی کی کونسلر ونیتا اگروال اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر اس بچے کو دو ڈاکٹرس سے 1.8 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ یہ جوڑا بیٹا چہاتا تھا، کیونکہ دونوں کو پہلے سے ایک بیٹی ہے۔

Published: undefined

متھرا میں ریلوے پولیس کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس میں پولیس افسران نے بچے کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا۔ اس دوران 500 روپے کے نوٹوں کی گڈیاں بھی پولیس نے دکھائیں جو گرفتار ڈاکٹروں کے پاس سے برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری طرف گرفتار کونسلر یا بی جے پی کی طرف سے اب تک اس معاملے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

پولیس افسر محمد مشتاق نے بتایا کہ پیسوں کے لیے ٹریفکنگ میں شامل ایک گینگ کے ذریعہ یہ اغوا کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ دیپ کمار نام کا شخص بچے کو لے کر بھاگا تھا۔ یہ ایک گینگ کا رکن ہے جس میں ہاتھرس ضلع میں اسپتال چلانے والے دو ڈاکٹرس شامل ہیں۔ کچھ طبی اہلکار اور دیگر لوگ بھی گینگ میں شامل ہیں۔ جن کے گھر بچہ ملا، انھوں نے بتایا کہ ان کی صرف ایک بیٹی ہے اور وہ بیٹا چاہتے تھے، اس لیے بچے کو خریدا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined