قومی خبریں

’وزیر اعلیٰ یوگی بہادر اور ایماندار ہیں‘، عدالت میں پیشی کے دوران بدلے بدلے نظر آئے زورآور لیڈر عتیق احمد

عدالت میں پیشی کے مقصد سے عتیق احمد کو گزشتہ سب سابرمتی جیل سے لکھنؤ جیل میں منتقل کیا گیا تھا، آج زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان ان کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

عتیق احمد، فائل تصویر آئی اے این ایس
عتیق احمد، فائل تصویر آئی اے این ایس 

زورآور لیڈر عتیق احمد گجرات کے سابرمتی جیل میں بند ہیں، لیکن گزشتہ شب انھیں یوپی لایا گیا کیونکہ آج لکھنؤ کورٹ میں ان کی پیشی تھی۔ زبردست سیکورٹی انتظام کے درمیان سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی عدالت میں پیشی ہوئی، لیکن اس دوران انھوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں جو کچھ کہا اس نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادر اور ایماندار شخص ہیں۔ اب لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر عتیق احمد کے انداز بدلے بدلے کیوں ہیں!

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عتیق احمد کی آج بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال کے قتل معاملے میں پیشی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عتیق احمد پر الزام طے کیے جائیں گے۔ عدالت میں پیشی کے مقصد سے ہی عتیق احمد کو گزشتہ سب سابرمتی جیل سے لکھنؤ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ آج زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان ان کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

Published: undefined

جہاں تک وزیر اعلیٰ یوگی کے تعلق سے عتیق احمد کے تازہ بیان کا معاملہ ہے، سیاست پر گہری نظر رکھنے والے اسے یوگی حکومت کی سخت کارروائی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ دراصل 2017 میں جیسے ہی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے، ویسے ہی عتیق احمد کے برے دن شروع ہو گئے۔ یکے بعد دیگرے کیسز درج ہونے لگے اور ملکیتیں بھی قرق کی جانے لگیں۔ عتیق احمد اور ان کے قریبیوں کی اب تک تقریباً 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیتیں قرق ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں عتیق احمد کے خلاف کم و بیش 100 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

Published: undefined

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عتیق احمد کے پاس جو بھی تھوڑی بہت ملکیت بچی ہے، اسے بچانے کے لیے وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ سچ بھی معلوم پڑتا ہے کیونکہ عتیق احمد بھلے ہی گجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی جیل میں بند ہیں، لیکن ان کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی جاری ہے۔ اکثر عتیق احمد یا پھر ان کے قریبیوں کی ملکیت ضبط کیے جانے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined