قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر کا انتباہ، ’تشدد کی کوئی بھی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی‘

 سی ای سی کا یہ سخت بیان مکامہ سے جے ڈی یو کے امیدوار اننت سنگھ کی دلار چند یادو قتل کیس میں گرفتاری کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، ان کی حفاظت ہماری ترجیح ہے

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار / آئی اے این ایس</p></div>

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار / آئی اے این ایس

 
IANS

پٹنہ: بہار میں شفاف اور تشدد سے پاک اسمبلی انتخابات کرانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار نے امن و امان اور ووٹنگ کی حفاظت کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی پرتشدد سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن پوری طرح سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر ووٹر بلا خوف و خطر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکے۔ سی ای سی کا یہ سخت بیان مکامہ سے جنتا دل یونائیٹڈ کے امیدوار اننت سنگھ کی دلار چند یادو قتل کیس میں گرفتاری کے بعد آیا ہے۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ’’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کے لیے کوئی پارٹی یا اپوزیشن نہیں ہے، سب برابر ہیں، جہاں تک تشدد کا تعلق ہے تو الیکشن کمیشن واضح کرنا چاہتا ہے کہ کمیشن تشدد کے تئیں صفر رواداری (زیرو ٹالرنس) رکھتا ہے، کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ عام ووٹر اپنی مرضی کے مطابق پرامن طریقے سے اپنا ووٹ ڈال سکے۔‘‘

Published: undefined

گیانیش کمار نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن کا بنیادی ہدف پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سکیورٹی فورسز کو کسی بھی حساس علاقوں میں چوکسی بڑھانے اور کسی بھی افواہ یا تشدد پر فوری کارروائی کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، ان کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ووٹنگ سے پہلے اور ووٹنگ کے دن صورتحال پر نظر رکھیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل مکامہ میں جن سورج پارٹی کے امیدوار پیوش یادو کے حامی اور سابق شہ زور دلار چند یادو کے قتل سے ماحول گرم ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کارروائی تیز کی گئی۔ اسی کڑی میں جے ڈی یو امیدوار اننت سنگھ کو مکامہ کے بیڑھنا مارکیٹ واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، سنگھ کو سخت سکیورٹی میں پٹنہ پولیس لائنز لایا گیا ہے۔

Published: undefined

بہار انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی سخت نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی۔ بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined