قومی خبریں

ایل پی جی بحران: ریسترانوں میں لکڑی کے چولہے اور انڈکشن کا سہارا؛ کانگریس کا حکومت پر حملہ

چھتیس گڑھ کے کئی شہروں میں ایجنسیوں کے باہرلوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ کئی لوگ صبح سے ایجنسی کے باہر خالی سلنڈر لے کر کھڑے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی انہیں سلنڈر نہیں مل پا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس

 

ملک کے کئی حصوں کی طرح چھتیس گڑھ میں بھی ان دنوں رسوئی گیس کی شدید قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گیس ایجنسیوں کے باہر صبح سے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں لیکن گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی کئی لوگوں کو سلنڈر نہیں مل پا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی حالات اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کا براہ راست اثر عوام اور کاروبار پر پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

گیس کی قلت کا سب سے زیادہ اثر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کاروبار پر پڑا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کمرشل سلنڈروں کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالکان مجبوری میں پرانے طریقے اپنانے لگے ہیں۔ کہیں لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکا یا جارہا ہے تو کہیں انڈکشن چولہوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق رائے پور- ناگپور نیشنل ہائی وے پر واقع امرت ویج ریسٹورنٹ کے منیجر بھوپیش ساہو کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے ریسٹورینٹ کے مینو سے کئی آئٹم کو ہٹانا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کو خالی ہاتھ واپس کرنا ٹھیک نہیں لگتا اس لیے وہ اب لکڑی کے چولہے پر بھی کھانا پکانا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح رسوئی ریسٹورنٹ کے منیجر برجیش ٹانک بھی گیس کے بحران سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈر نہ ملنے سے کاروبار پر براہ راست اثر پڑرہا ہے۔ کئی بار صارفین کو وہ کھانا نہیں مل پاتا جو وہ چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی فروخت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ پرانے زمانے کی طرح لکڑی کے چولہے پر کھانا پکانا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

گیس کی قلت کا اثر صرف کاروباریوں پر ہی نہیں بلکہ صارفین پر بھی پڑا ہے۔رائے پور میں اپنے والد کا یوم پیدائش منانے ریسٹورینٹ پہنچے امیت بگھیل نے بتایا کہ خاندان کے ساتھ خوشی کا موقع منانے آئے تھے لیکن یہاں مینو میں کئی چیزیں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں گیس کی کمی سے پہلے ہی پریشانی ہورہی ہے اور اب باہر بھی مرضی کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے کئی شہروں سے ایسے ہی مناظر سامنے آ رہے ہیں جہاں گیس ایجنسیوں کے باہر لوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ کئی لوگ صبح سے ایجنسی کے باہر خالی سلنڈر لے کر کھڑے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی انہیں سلنڈر نہیں مل پا رہے ہیں۔ اس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 

Published: undefined

اس دوران کھانا پکانے کی گیس کی قلت پر برہمی کا ا؍ہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راج ناندگاؤں کی سابق میئر ہیما دیشمکھ کا کہنا ہے کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ گیس کی قلت نہیں ہے، لیکن حقیقت میں لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کئی جگہوں پر سلنڈر کی بکنگ روک دی گئی ہے اور جہاں بکنگ ہو رہی ہے وہاں او ٹی پی تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined