قومی خبریں

اَمیتابھ، شاہ رخ اور عدنان نے چندریان-2 مشن کو بتایا کامیاب، جانیے کیسے...

امیتابھ بچن نےایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چاند یہاں سے 384400 کلو میٹر دور ہے اور ہم اس وقت ناکام ہوئے جب یہ دوری محض 2.1 رہ گئی۔دیکھا جائے تو یہ فرق محض 0.0005463 فیصد ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مشن چاند حالانکہ پوری طرح کامیاب نہیں ہوا ہے، لیکن اِسرو اس مشن کو مکمل کرنے کے اتنے قریب پہنچ گیا تھا کہ ملک و بیرون ملک کی کئی معروف ہستیوں نے ہندوستانی سائنسدانوں کو کھل کر مبارکباد دی ہے۔ ویسے بھی لینڈر ’وکرم‘ سے اِسرو کا رابطہ ٹوٹا ہے اور چاند کے مدار میں چکر لگا رہا چندریان-2 کا ایک حصہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے بھی اِسرو کی مکمل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے اور چندریان-2 مشن کو کامیابی کی ایک داستان قرار دیا ہے۔

Published: 07 Sep 2019, 4:10 PM IST

بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہستی امیتابھ بچن نے چندریان-مشن کے بارے میں ایک بہترین ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج ایک نیا سورج نکلا ہے، چاند کو پھر پکڑیں گے۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’چاند یہاں سے 384400 کلو میٹر دور ہے اور ہم اس وقت ناکام ہوئے جب یہ دوری محض 2.1 رہ گئی۔دیکھا جائے تو یہ فرق محض 0.0005463 فیصد ہے۔ ساتھ ہی یہ ناکامی ایک نئی شروعات کی بنیاد بھی ہے۔اس ناکامی میں کامیابی کا ایک مزہ بھی ہے۔ ہمیں اِسرو اور اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 4:10 PM IST

شہرت یافتہ گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے بھی امیتابھ بچن کی طرح ہندوستان کے مشن چاند کو کامیاب بتایا ہے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’384000 کلو میٹر دور چاند پر پہنچنے کا ہمارا سفر صرف 2 کلو میٹر پہلے ختم ہو گیا۔ ہم نے 383998 کلو میٹر کا سفر کیا۔ یہ حیرت انگیز ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ہم بہت قریب تک پہنچ گئے، ہمیں فخر ہے۔ ہمیں اپنے سائنسدانوں کی مہارت، حوصلہ اور جدوجہد پر فخر ہے۔‘‘ یہاں قابل ذکر ہے کہ ہماری زمین سے چاند کی دوری 384400 کلو میٹر ہے جب کہ عدنان سمیع نے 384000 بتایا ہے۔ یہاں پر انھوں نے ایک چھوٹی سی غلطی کر دی ہے، لیکن انھوں نے واضح طور پر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ ہندوستان اپنے مشن میں کامیاب ہونے سے چند قدم ہی دور رہ گیا، اور اسے ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔

Published: 07 Sep 2019, 4:10 PM IST

کنگ خان کے نام سے مشہور اور بالی ووڈ میں رومانس کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان نے بھی اپنا رد عمل چندریان-2 سے متعلق ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کئی بار ہم اس ہدف تک نہیں پہنچ پاتے ہیں جہاں ہمیں پہنچنا ہوتا ہے۔ ضروری بات یہ ہے کہ ہم نے کوشش تو کی، اور ہم نے بھروسہ اور امید کو قائم رکھا۔ ہماری موجودہ حالت ہماری آخری منزل نہیں ہے... ہمیں اِسرو پر فخر ہے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Sep 2019, 4:10 PM IST