سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
آئندہ 30 جنوری کو چنڈی گڑھ میں میئر کا الیکشن ہونا ہے۔ گزشتہ بار ہوئی بے ضابطگی کے پیش نظر اس مرتبہ انتخاب کو لے کر کئی طرح کی سختی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج سپریم کورٹ نے اس تعلق سے ایک اہم سماعت ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ کہا کہ چنڈی گڑھ میئر عہدہ کے لیے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخاب یقینی بنایا جائے گا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے میئر انتخاب سے متعلق معاملے پر سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ انتخابی طریقہ کار پر گہری نظر رکھی جائے گی اور ہر عمل مبصر کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے میئر الیکشن کی ویڈیو گرافی کرانے سے متعلق بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس کے لیے مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ کے چیف سکریٹری اور سٹی کمشنر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے چنڈی گڑھ کے میئر کلدیپ کمار کے ذریعہ داخل عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آزاد مبصر کی تقرری کی جائے گی جو انتخابی عمل کے دوران جسمانی طور سے وہاں موجود رہے گا۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ کو انتخاب کی ویڈیوگرافی کرنے اور سیکورٹی کے لیے ضروری انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مدت کار سے متعلق عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے مبصر کا نام بتائے بغیر حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ چنڈی گڑھ انتظامیہ مبصر کی اجرت دے گی۔ موجودہ میئر کلدیپ کمار کی طرف سے پیش پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل گرمندر سنگھ نے مشورہ دیا کہ ایک سبکدوش ہائی کورٹ جج کو آزاد مبصر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ کی نمائندگی کر رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ انھیں آزاد مبصر کی تقرری سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن یہ ایک مثال نہیں بننی چاہیے تاکہ سبھی میونسپل کارپوریشن سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے نہ لگیں۔
Published: undefined
عآپ سے منسلک چنڈی گڑھ کے میئر کلدیپ کمار نے ووٹنگ کے عمل میں غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے خفیہ ووٹنگ کی جگہ ہاتھ اٹھا کر ووٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ حالانکہ بنچ نے اس گزارش کو خارج کر دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت میں مداخلت نہیں کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined