قومی خبریں

اجمیر شریف عرس میں سونیا گاندھی کی طرف سے پیش ہوگی چادر

انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے یکم مارچ اتوار کو راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر چادر پیش کی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اجمیر: انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے یکم مارچ اتوار کو راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر چار پیش کی جائے گی۔

Published: 27 Feb 2020, 12:11 PM IST

معتبر ذرائع نے آج بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید کو چادر سونپی جائے گی اور وہ دہلی سے چادر لے کر راجستھان آئیں گے۔

Published: 27 Feb 2020, 12:11 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، ریاستی انچارج اویناش پانڈے، اقلیتی وزیر صالح محمد، وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر كھانو خان بدھوالی، کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اور دیگراجمیر شریف پہنچ کر خواجہ صاحب کی در گاہ میں چادر پیش کریں گے۔

اس موقع پر سونیا گاندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

Published: 27 Feb 2020, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Feb 2020, 12:11 PM IST