قومی خبریں

مرکزی حکومت مضبوط لیڈروں کو دبانے کے لیے آئی ٹی اور ای ڈی کا استعمال کر رہی: ڈی کے سریش

ڈی کے سریش کا کہنا ہے کہ جن ریاستوں میں انتخاب ہونے جا رہے ہیں، ان ریاستوں میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی ہدایت کے مطابق آئی ٹی اور ای ڈی کی چھاپہ ماری اور دیگر کارروائی کی جاتی ہے۔

ڈی کے سریش، تصویر آئی اے این ایس
ڈی کے سریش، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی حکومت پر آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کو پریشان کرنے کے الزام لگتے رہے ہیں۔ ای ڈی کے ذریعہ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کو حال ہی میں بھیجے گئے نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے منگل کے روز کہا کہ یہ انتخاب کے وقت طاقتور و مضبوط لیڈروں کو دبانے کی سازش ہے۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنگلورو دیہی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’ایسا انتخاب کے دوران طاقتور لیڈروں کا حوصلہ پست کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جن ریاستوں میں انتخاب ہونے جا رہے ہیں، ان ریاستوں میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی ہدایت کے مطابق آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپے اور کارروائی کی جاتی ہے۔ یہ ایک معمول کا واقعہ ہے۔‘‘

Published: undefined

پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر نے واضح لفظوں میں کہا کہ اسمبلی رکن کی شکل میں شیوکمار کو جانچ میں شامل ہونا ہوگا۔ اسے قانونی پیرایہ کے اندر ہونا چاہیے۔ حالات کیسے بھی ہوں، ایف آئی آر درج کرنا، طلب کرنا، یا کسی بھی طرح سے پریشان کرنا، شیوکمار تیار ہیں۔

Published: undefined

ڈی کے سریش نے مزید کہا کہ جب کوئی غلطی نہیں ہوتی تو ڈرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انھوں نے دہرایا کہ ’’جانچ کے لیے ہر طرح کا تعاون دیا جائے گا۔ ہم کسی بھی معاملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے شیوکمار کے ساتھ سریش کو بھی نئی دہلی طلب کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران شیوکمار کو بھیجے گئے ای ڈی کے نوٹس پر بھی بحث ہوئی تھی۔ شیوکمار نے کہا تھا کہ انھیں قصداً نئی دہلی بلایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined