قومی خبریں

مرکزی حکومت کا ہدف کورونا سے اموات کی شرح کم کرنا: ہرش وردھن

ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں 18ویں اعلی سطحی کابینہ میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19 انفیکشن کے موجودہ حالات اور اس کی رو ک تھام کے لئے مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan
تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan 

نئی دہلی: صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کا ہدف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ متحد ہوکر کورونا وائرس کووڈ۔19 کے متاثرین کی شناخت کرکے اور موثر طبی انتظامات کے ذریعہ مریضوں کی اموات کی شرح کم کرنا ہے۔

Published: undefined

تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan

ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں جمعرات کو ہوئی کابینہ میٹنگ کی 18ویں اعلی سطحی میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19 انفیکشن کے موجودہ حالات اور اس کی رو ک تھام کے لئے مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کووڈ۔19سے متعلق صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ملک میں اس وقت کل ملاکر 3,914 اسپتال، صحت مراکز اور کووڈ کیئر سنٹر کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

ان صحت مراکز میں 3,77,737 آئسولیشن بیڈ (آئی سی یو سپورٹ کے بغیر)،39,820 آئی سی یو بیڈ اور 1,42,415 آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مجموعی طورپر 213.55 لاکھ این 95 ماسک، 12094 لاکھ پی پی آئی کٹ اور 612.57 لاکھ ہائیڈروکلوروکوین کی گولیاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر ہرش ورھن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری توجہ اب کووڈ۔19کے انفیکشن کی روک تھام پر مرکوز ہونی چاہیے۔ اس کے لئے کنٹینمنٹ اور سرویلانس کے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں، ٹیسٹ صلاحیت کا مکمل استعمال کرنا چاہیے، کسی دیگر بیماری سے متاثرہ شخص اور بزرگوں پر توجہ دینی چاہیے۔ آروگیہ سیتو جیسے ڈیجیٹل ٹول کے ذریعہ ابھرتا ہاٹ اسپاٹ کا پہلے سے پتہ لگایا جانا چاہیے اور مریضوں کے اسپتال میں داخلہ کا عمل بلا رخنہ ہونا چاہیے اور صحت پر مبنی بنیادی ڈھانچہ کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمارا ہدف کورونا متاثرین کی جلد نشاندہی کرکے اور موثر طبی انتظامات کے ذریعہ ریاست اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ متحد ہوکر متاثرین کی شرح اموات کم کرنا اور انفیکشن کی روک تھام کرنا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی وزرا گروپ کی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیرمملکت اشونی کمار چوبے، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے وزیرمملکت منسکھ منڈاویا، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پال شامل ہوئے۔

Published: undefined

میٹنگ میں ورچول میڈیا کے ذریعہ ہیلتھ سکریٹری پریتی سودن، وزارت صحت میں او ایس ڈی راجیش بھوشن، نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر امیتابھ کانت، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو اور دیگر کئی حکام بھی شامل ہوئے۔

Published: undefined

کابینی گروپ کو اطلاع دی گئی کہ کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ پانچ ممالک سے ہندوستان سے موازنہ کرنے پر واضح پتہ چلتا ہے کہ فی لاکھ آبادی موت کے معاملے میں 15 اور انفیکشن کے معاملے 538 ہیں، جو تمل ناڈو، دہلی، کرناٹک، تلنگانہ، آندھراپردیش، اترپردیش اور گجرات کے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined