قومی خبریں

کانگریس نے پنجاب کے موجودہ حالات کے لئے مرکز اور ریاستی سرکار دونوں کو ذمہ دار ٹھہرایا

پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر امرندر سنگھ راجہ نے کہا کہ پنجاب کی نصف آبادی سے بھی کم لوگ علیحدگی پسندی کی بات کرتے ہیں اور بیشتر لوگ ہندوستان کو ہی اپنا ملک تسلیم کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر امرندر سنگھ راجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر امرندر سنگھ راجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کبھی بھی خالصتان کے حق میں نہیں ہیں اور جو کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے اس کے لئے مرکز کی بی جے پی حکومت اور پنجاب میں بھگونت مان کی ریاستی حکومت ذمہ دار ہیں اور سب کچھ ان کی ملی بھگت کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ واضح رہے دو دن پہلے پنجاب کے اجنالہ میں امرتپال سنگھ اپنے ساتھی لوپریت طوفان کی رہائی کے لئے پولس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا۔ ان کی دھمکی کے بعد اگلے ہی دن لوپریت سنگھ طوفان کو عدالت سے رہائی مل گئی۔

Published: undefined

کانگریس کے پنجاب رہنماؤں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں حکومتوں کی ملی بھگت ہے۔ کانگریس کے رہنما پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا کہ مرکز کے نئے قانون کے مطابق پچاس کلومیٹر تک بارڈر سیکورٹی فورس قانون کے نفاذ کے لئے ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیونکہ ایک دن قبل امرتپال سنگھ نے دھمکی دی تھی کہ اس کے حامی پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولیں گے اور انہوں نے ایسا کیا بھی اس لئے ریاستی حکومت بھی ذمہ دار ہے۔

Published: undefined

 پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر امرندر سنگھ راجہ نے کہا کہ پنجاب کی آدھی فیصد آبادی سے بھی کم لوگ علیحد گی پسندگی کی بات کرتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ہندوستان کو ہی اپنا ملک تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو سکھ مذہب کی تبلیغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن علیحدہ رہاست کی بات کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سیاسی قووتیں اپنے اقتدار کے لئے غلط راستے پر دھکیل رہی ہیں۔ واضح رہے پنجاب میں کانگریس کے 2500 افراد نے ملک کی سالمیت کے لئے شہادت دی ہے۔ 

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس حکومت کے سابق وزیر رندھاوا نے کہا کہ گرودوار پربندھک کمیٹی ان حالات کے لئے ذمہ دار ہے کیونکہ وہ وقت پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ امرندر سنگھ راجہ نے کہا کہ طوفان کو گرفتاری کے اگلے دن اسے یہ کہہ کر چھوڑ دیا گیا کہ اس کے خلاف غلط ایف آئی آ ر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غلط ایف آئی آر ہے تو اس کے لئے ریاستی حکومت نے کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا ریاست کے وزیر اعلی ہمیشہ کی طرح اس پر بھی خاموش ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رہنماؤں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ اگر ریاست میں ایسا ماحول بن گیا تو سرمائے کار کیسے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس دن پیش آیا جس دن سرمائے کاروں کا اجلاس منعقد ہو رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined