قومی خبریں

سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات آج سے شروع، طلباء کا ان ہدایات پر عمل کرنا لازمی

طلباء کو امتحانی مرکز میں موبائل فون اور مواصلاتی آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم وہ ایڈمٹ کارڈ اور اپنے اسکول کے شناختی کارڈ کے علاوہ امتحان کے لیے ضروری اسٹیشنری کا سامان لے جا سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سی بی ایس ای امتحان کی فائل تصویر / Getty Images</p></div>

سی بی ایس ای امتحان کی فائل تصویر / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات آج (15 فروری 2023) سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق، 10ویں بورڈ کے امتحانات 21 مارچ تک، جبکہ 12ویں بورڈ کے امتحانات 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحان کے ایڈمٹ کارڈ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

سی بی ایس ای نے طلبہ و طالبات کے لیے ضروری رہنما خطوط جاری کیے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ رہنما خطوط کے مطابق طلباء کو ایڈمٹ کارڈ پر دئے گئے وقت کے مطابق امتحانی مرکز پہنچنا ہوگا۔ امتحان صبح 10.30 بجے شروع ہوگا، اس کے لیے کو وقت سے پہلے مرکز پر پہنچنا ہوگا۔

Published: undefined

طلباء کو امتحانی مرکز میں موبائل فون، کسی بھی قسم کے مواصلاتی آلات سمیت کوئی دوسری اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم طلباء ایڈمٹ کارڈ اور اپنے اسکول کے شناختی کارڈ کے علاوہ امتحان کے لیے ضروری اسٹیشنری کا سامان ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ امتحان کے آغاز پر طلبا کو سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

Published: undefined

سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ بورڈ نے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کو منعقد کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور امتحانات نقل وغیرہ سے پاک ہوں گے۔ سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ بورڈ کے امتحانات کے امیدواروں کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی غلط معلومات یا اس طرح کے مواد کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کوئی امیدوار ایسا کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز