قومی خبریں

آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کا سراغ لگانے کیلئے سی بی آئی نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے ہی روپوش راجیو کمارکو تلاش کرنے کیلئے مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے ہی روپوش سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمارکو تلاش کرنے کیلئے مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔ راجیو کمار سی بی آئی کے ذریعہ کئی سمن جاری کیے جانے کے باوجود وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل سی بی آئی نے راجیو کمار سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری اور ڈی جی پی کو خط لکھا تھا۔سی بی آئی کی خصوصی ٹیم متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر تلاش کرے گی۔جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعدسی بی آئی دو مرتبہ راجیو کمار کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی نے کل راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج صبح 10بجے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی مگر وہ حاضر نہیں ہوسکے۔ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سی بی آئی متبادل طریقے کو آزمانے کی تیاری کرلی ہے۔ مغربی بنگال جی ڈی پی نے سی بی آئی کو خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ راجیو کمار ایک مہینے کی طویل چھٹی پر ہیں۔اس درمیان کہاں ہے اس سے متعلق ریاستی انتظامیہ کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ہفتے کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کو ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سی بی آئی ضرورت محسوس کرے گی توراجیو کمار کوحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرسکتی ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر جانچ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے تو عدالت کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined