قومی خبریں

جعلی اسلحہ لائسنس معاملہ میں بی ایس ایف جوان کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی کی ٹیم بی ایس ایف کے سابق جوان کے گھر پر تقریباً دو گھنٹے تک رہی۔ خیال رہے فوج کے جوان سے سی بی آئی پہلے بھی کئی بار اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

سی بی آئی، تصویر آئی این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی این ایس 

بھنڈ: جموں و کشمیر سے تیار جعلی اسلحہ لائسنس معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ضلع بھنڈ کے گورمی تھانہ علاقہ کے کچناؤ کلاں گاؤں میں سابق بی ایس ایف جوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق کل بھوپال سے آئی سی بی آئی کی ٹیم جعلی اسلحہ لائسنس سے متعلق دستاویزات کی تحقیقات کے لیے سابق بی ایس ایف جوان کے گھر آئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے پرمود کے گھر سے کچھ دستاویزات برآمد کیے ہیں۔

Published: undefined

سی بی آئی کی ٹیم بی ایس ایف کے سابق جوان کے گھر پر تقریباً دو گھنٹے تک رہی۔ خیال رہے فوج کے جوان سے سی بی آئی پہلے بھی کئی بار اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ ضلع کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے پاس جموں و کشمیر سے بنائے گئے اسلحہ لائسنس ہیں۔ بھوپال سے سی بی آئی کی آٹھ رکنی ٹیم انسپکٹر ابھیشیک سوارنکر کی قیادت میں ضلع بھنڈ کے گورمی تھانہ علاقہ کے کچناؤ کلاں گاؤں میں سابق جوان پرمود شرما کے گھر پہنچی۔

Published: undefined

ریاست کے اس ضلع میں چار ہزار سے زائد جموں و کشمیر سے بنائے گئے ہتھیاروں کے لائسنس پر موجود ہیں۔ ان میں سے 1500 سے زائد اسلحہ لائسنس ضلع کے اسلحہ ریکارڈ میں درج نہیں ہیں۔ فوجیوں کے یہ اسلحہ لائسنس جموں و کشمیر سے بنے ہیں جو ان کی فوج، پیرا ملٹری فورس میں تعیناتی کے دوران دیئے گئے ہیں۔ ہتھیاروں کی خواہش کی وجہ سے مقامی طور پر بنائے گئے لائسنسوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے اسلحہ لائسنس بھی موجود ہیں۔ 22 ہزار سے زائد افراد نے مقامی طور پر ضلع سے اسلحہ کا لائسنس کیا ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل کلکٹر پروین پگارے نے آج یہاں بتایا کہ جموں و کشمیر یا بیرونی ریاستوں سے ضلع میں بنائے گئے لائسنسوں کی صحیح تعداد ابھی نہیں بتائی جا سکتی۔ اس کے لیے ہم ریکارڈ چیک کریں گے اور بیرونی ریاستوں سے آنے والے اسلحہ لائسنسوں کی تعداد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھا کر رہے ہیں کہ آیا یہ ریکارڈ آرمز برانچ میں دستیاب ہے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز