قومی خبریں

فحش ویب سائٹ ہوسٹنگ کے معاملے میں دہلی کے کئی مقامات پر چھاپہ

تفتیشی ایجنسی نے کمپنی سے وابستہ ڈائریکٹرز کی رہائش گاہوں اور دفاتروں پر جانچ ایجنسیوں نے چھاپے مارے اور وہاں سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق فحش ویب سائٹوں کی ہوسٹنگ کرنے والی کمپنی اور ان کے ڈائرکٹروں کے دہلی کے مختلف کمپلکس میں چھاپے مارے۔

Published: undefined

سی بی آئی ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے دارالحکومت کے پچھم وہار میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی، اس کے ڈائریکٹرز اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67-بی اور بچوں سے متعلق جنسی جرائم کی روک تھام (پوکسو) ایکٹ 2012 کی دفعہ 15 اور 21 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ان کے خلاف روسی ڈومین والی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کا الزام ہے جس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سی بی آئی نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے کمپنی سے وابستہ ڈائریکٹرز کی رہائش گاہوں اور دفاتروں پر جانچ ایجنسیوں نے چھاپے مارے اور وہاں سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔ ابھی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے آن لائن بچوں سے متعلق جنسی جرائم سے جڑے معاملوں کے لئے ایک الگ یونٹ قائم کی ہوئی ہے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined