قومی خبریں

ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے درمیان: شاہنواز

شاہنواز حسین نے پریس کانفرنس میں ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’سی ایم صاحب نے پی ایم صاحب کو خط لکھا ہے۔ اب یہ معاملہ انہیں دونوں کے درمیان ہے۔

شاہنواز حسین، تصویر یو این آئی
شاہنواز حسین، تصویر یو این آئی 

گیا: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنیئر لیڈر اور بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر اتوار کو کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ دیا ہے، اس لئے یہ اب ان کے درمیان کا معاملہ ہے، شاہنواز حسین نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’سی ایم صاحب نے پی ایم صاحب کوخط لکھا ہے۔ اب یہ معاملہ انہیں دونوں کے درمیان ہے۔ الگ الگ پارٹی ہونے کے سبب بہت سے امور پر الگ الگ رائے ہوتی ہے۔

Published: undefined

وزیرصنعت نے حکمراں جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ کے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے دیئے بیان پر کہا کہ یہ کورئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہمارا اتحاد بہار میں ہے۔ جے ڈی یو پہلے بھی گجرات میں الگ ہوکر لڑی ہے۔ یہ مرکزی قیادت طے کرے گی کہ کس پارٹی سے کہاں اتحاد ہوگا اور کون کہاں سے الیکشن لڑے گی۔

Published: undefined

گیا ضلع کے انچارج وزیر نے مگدھ کے علاقے میں صنعت کاری پر کہا کہ گیا میں کھادی مال کی تعمیر ہو رہی ہے جو نہ صرف مقامی لوگوں کو بلکہ غیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی راغب کرے گا۔ گیَا میں ڈوبھی کے پاس سبل بیگھہ گاوں میں انڈسٹریل پاک تیار کیا جا رہا ہے جو نہ صرف بہار کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے بہار اور گیا میں کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کا اپنا دورمکمل کرے گی۔ اس موقع پر جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی، سابق وزیر ڈاکٹر پریم کمار، باراچٹی کی ایم ایل اے جیوتی مانجھی بھی موجود تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined