قومی خبریں

اندور میں ٹرک کے اندر گھس گئی کار، سابق وزیر داخلہ کی بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

تیجا جی نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج دیویندر مرکام کے مطابق حادثہ تیجا جی نگر بائپاس پر رالامنڈل علاقہ کے پاس ہوا، جب ایک کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

مدھیہ پردیش کے اندور میں جمعہ کی صبح ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر داخلہ اور موجودہ رکن اسمبلی بالا بچن کی بیٹی بھی ہلاک ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک میں کار ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ واقعہ تیجاجی نگر پولیس اسٹیشن حلقہ کا ہے اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجا جی نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج دیویندر مرکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیجا جی نگر بائپاس پر رالامنڈل علاقہ کے قریب ہوا، جب ایک کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ سابق ریاستی وزیر داخلہ بالا بچن کی بیٹی پریرنا بچن اور 2 نوجوان کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ دونوں نوجوان کی شناخت منسندھو اور پرکھر کی شکل میں ہوئی ہے۔ ان سبھی کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ مرکام نے بتایا کہ کار میں سوار مزید ایک لڑکی کو سنگین حالت میں علاج کے لیے داخل اسپتال کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اصل وجہ کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ ضلع کے سینئر ایڈمنسٹریٹو اور پولیس افسران نے جائے وقوع کا دورہ کر حالات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور حادثہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور حزب اختلاف کے لیڈر امنگ سنگھار نے اس حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کار میں سوار افراد اندور سے پارٹی کر گھر لوٹ رہے تھے۔ حادثہ میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اس سڑک حادثہ میں ہلاک پرکھر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ریاستی کانگریس ترجمان آنند کاسلیوال کا بیٹا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کار پرکھر ہی چلا رہا تھا۔ اس کے یومِ پیدائش کی تقریب میں ہی پرکھر سمیت 4 افراد ایک فارم ہاؤس میں پارٹی کر اندور لوٹ رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined