قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری کے خلاف جاری کیا توہین عدالت کا حکم

چیف سکریٹری کے خلاف حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے چیف سکریٹری سے 20 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس
کلکتہ ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے چیف سیرٹری کے خلاف توہین عدالت کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے جنوبی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے دائر ایک کیس میں چیف سکریٹری کے خلاف توہین عدالت کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف سکریٹری پر عدالتی حکم نہ ماننے کے الزامات ہیں۔ پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ اور فنانس سکریٹری پر بھی ایسے ہی الزامات لگائے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری کے خلاف حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے چیف سکریٹری سے 20 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔

Published: undefined

ٹرانسپورٹ کمپنی کے ریٹائرڈ ملازم سنت کمار گھوش نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن اسکیم متعارف کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔ اس معاملے میں جسٹس ارندم مکھرجی نے گزشتہ سال ستمبر میں ہدایت دی تھی کہ چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ اور فائنانس سکریٹری فینانس سکریٹری سے بات کریں گے کہ اسکیم کیا ہوسکتی ہے۔ لیکن الزام یہ ہے کہ اس ہدایت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک پنشن اسکیم کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ اس کے بعد آج عدالت نے یہ احکام جاری کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز