قومی خبریں

پاکستان کو سخت جواب دینے کے لئے تیار رہیں کیڈٹس: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں افسر بننے جارہے کیڈٹ سے پاکستان جیسے دشمن کو سخت جواب دینے کےلئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہرادون: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں افسر بننے جارہے کیڈٹ سے پاکستان جیسے دشمن کو سخت جواب دینے کےلئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 306ویں ہندوستانی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں پاکستان کو ’دہشت گرد اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کے گنہگار پاکستان میں چھپے ہیں۔ اب یہ ہندوستانی خفیہ اور سلامتی فورسوں سے زیادہ عرصہ تک نہیں بچ سکیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں نے چین کے جوانوں کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے۔

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ نے آئی ایم اے سے گذررہے قومی شاہراہ این ایچ 72 پر سلامتی وجوہات سے ٹریفک جام کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے یہاں دو ٹنل پاس بنائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزیر دفاع 33ء32 کروڑ روپے مہیا کرائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس سے نہ صرف دہرادون کے رہنے والوں کو بلکہ ہریانہ اور ہماچل پردیش جانے والے لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔

Published: undefined

پریڈ کی آخری لائن عبور کرتے ہوئے ہندوستان کے 306 جے سی او ہندوستانی فوج کے افسر بن گئے۔ ان کے ساتھ ہی دوست ملک افغانستان، بھوٹان، قرغزستان، لیسوتھی، ماریشش، نیپال، سری لنکا، تاجکستان، تنزانیہ اور ویتنام کے 71 کیڈٹ بھی شامل رہے۔

Published: undefined

سب سے زیادہ اترپردیش کے 56 کیڈیٹس افسر بنے جبکہ اتراکھنڈ سے 19، آندھرا پردیش سےچھ، انڈمان ونکوبار سے ایک، آسام سے دو، بہار سے 24، چنڈی گڑھ سےچار، دہلی 16، گجرات کے چار، ہریانہ سے 39، ہماچل پردیش سے 18، جموں وکشمیر سے چھ، جھارکھنڈ سے چار، کرناٹک سے سات،کیرلہ سے 10، مدھیہ پردیش سے 10، مہاراشٹر سے 19، منی پور ، میزورم اور اڈیشہ سے ایک ایک، پنجاب سے11، راجستھان سے 21، سکم سے ایک، تمل ناڈو سے 9، تلنگانہ سے پانچ، مغربی بنگال سے چھ کیڈٹ پاس آؤٹ ہوکر ہندوستانی فوج کے افسر بن گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined