قومی خبریں

ضمنی انتخابات 2025: تلنگانہ اور راجستھان میں کانگریس کی جیت، نگروٹا میں بی جے پی نے لہرایا پرچم

راجستھان کی انتا سیٹ پر کانگریس نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔ یہاں سے پرمود جین نے بی جے پی امیدوار مورپال سمن کو تقریباً 15 ہزار ووٹوں سے انتخاب ہرا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس-بی جے پی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس-بی جے پی، تصویر آئی اے این ایس

 

گزشتہ 11 نومبر کو 7 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کا نتیجہ برآمد ہونے لگا ہے۔ کانگریس نے راجستھان کی انتا اسمبلی سیٹ اور تلنگانہ کی جبلی ہلز اسمبلی سیٹ پر کامیابی کا پرچم لہرا دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے نگروٹا اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار نے فتحیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح بڈگام اسمبلی سیٹ پر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور میزورم کی ڈمپا اسمبلی سیٹ پر میزو نیشنل فرنٹ نے جیت حاصل کی ہے۔

Published: undefined

دیگر سیٹوں کی بات کریں تو پنجاب کی ترنتارن اسمبلی سیٹ پر عآپ امیدوار ہرمیت سنگھ سندھو کو جیت ملی ہے۔ اڈیشہ کی نوپاڈا اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار جئے ڈھولکیا کو 80 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی ملی ہے، جبکہ جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا اسمبلی سیٹ جے ایم ایم کے حصہ میں جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ گھاٹ شلا اسمبلی سیٹ پر جے ایم ایم امیدوار سومیش چندر سورین نے 16 راؤنڈ کی گنتی کے بعد تقریباً 85 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ بی جے پی امیدوار بابو لال سورین کو تقریباً 54 ہزار ووٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

2 اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کی فتحیابی کا جائزہ لیا جائے، تو انتا اسمبلی سیٹ پر پارٹی امیدوار پرمود جین نے 69571 ووٹ حاصل کیے اور بی جے پی امیدوار مورپال سمن (53959 ووٹ) سے 15612 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آزاد امیدوار نریش مینا نے 53800 ووٹ حاصل کیے، جو کہ بی جے پی امیدوار سے محض 159 ووٹ کم ہیں۔ تلنگانہ کی جبلی ہلز اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار نوین یادو (98988 ووٹ) نے بی آر ایس امیدوار مگنتی سنیتا گوپی ناتھ (74259 ووٹ) کو تقریباً 25 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی لنکالا کو 17 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined