قومی خبریں

شمبھو اور کھنوری بارڈر پر کسانوں کے ٹینٹوں پر بلڈوزر برسے، کئی کسان رہنما حراست میں

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے مرکز اور پنجاب حکومتوں پر کسانوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

کل یعنی 19 مارچ کو چندی گڑھ میں مرکزی وفد کے ساتھ میٹنگ کے بعد واپس آتے ہوئے کئی کسان رہنماؤں، بشمول سرون سنگھ پنڈھر اور جگجیت سنگھ ڈلیوال کو موہالی میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو شمبھو اور کھنوری بارڈر سے ہٹانا شروع کر دیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو اسٹیج اور ٹینٹ اکھاڑ کر ہٹا دیا۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بارڈر گزشتہ ایک سال سے بند تھی۔ پولس نے کئی کسان لیڈروں کو حراست میں لے لیا جن میں سرون سنگھ پنڈھر اور جگجیت سنگھ ڈلیوال شامل ہیں۔

Published: undefined

شمبھو بارڈر اور کھنوری بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ احتجاجی مقام پر ایمبولینس، بسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  پٹیالہ رینج کے ڈی آئی جی مندیپ سنگھ سندھو کی قیادت میں تقریباً 3000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے پولیس کی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'بارڈر بلاک کی وجہ سے ریاست کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دونوں شاہراہیں پنجاب کی لائف لائن ہیں، ان کی بندش سے صنعت اور کاروبار کو بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، 'کسانوں کو دہلی جا کر احتجاج کرنا چاہیے'۔

Published: undefined

پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے انہیں الجھایا ہوا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کا وعدہ کرکے بھوک ہڑتال ختم کرنے کو کہا۔ کسانوں نے اے اے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے مرکز اور پنجاب حکومتوں پر کسانوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کسانوں کو مذاکرات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن بات چیت کے بعد پنجاب پولیس نے کسانوں کو حراست میں لے لیا۔' ایس اے ڈی کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعلی بھگونت مان کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا، 'بھگونت مان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ الیکشن کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے لیکن اب وہ کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

شرومنی اکالی دل کے لیڈر دلجیت سنگھ چیمہ نے کہا، 'کسانوں کو اس طرح حراست میں لینا غیر جمہوری اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بھگونت مان سے اس معاملے پر جواب طلب کیا ہے۔ دلجیت سنگھ چیمہ نے کہا، 'مرکزی وزیر زراعت نے خود کہا ہے کہ اگلی میٹنگ 4 مئی کو ہوگی، تو میٹنگ کے فوراً بعد کسانوں کو کیوں حراست میں لیا گیا؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined