
مرکزی بجٹ 2026 / آئی اے این ایس
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں اپنا 9 واں عام بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ اقتصادی سروے 26-2025 میں تقریباً 7 فیصد شرح نموکا اشارہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بجٹ میں روزگار کی اسکیموں اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ وہیں بجٹ میں ٹیکس، مہنگائی، سرمایہ کاری اورعالمی خطرات سے متعلق حکومت کے اقدامات پر نظری مرکوز ہیں۔
Published: undefined
اپنے ابتدائی بجٹ خطاب میں نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں کسانوں کے لیے ’بھارت وستار اے آئی ایگری ٹول‘ کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ ہر ضلع میں لڑکیوں کا ایک ہاسٹل بنایا جائے گا۔ مرکزی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے 3 نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے قیام کی تجویز پیش کی۔ وہیں ہندوستان کو میڈیکل ٹورزم ہب کے طور پر فروغ دینے کے لیے ریاستوں کی مدد سے ملک میں 5 علاقائی میڈیکل ٹورازم ہب قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ سروسیز سیکٹر کو ترقی یافتہ ہندوستان کا کلیدی انجن بنانے کے لیے ’ ایجوکیشن ٹو ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرائز‘ پر ایک اعلیٰ اختیارات حاصل کمیٹی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز ہے، جس کا ہدف 2047 تک سروسیز سیکٹر میں ہندوستان کے 10 فیصد عالمی حصہ کو یقینی بناناہے۔
Published: undefined
یہ کمیٹی ترقی، روزگار اور برآمدی صلاحیت کو ترجیح دے گی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی اور سفارشات سمیت اے آئی پر ہنر مندی کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (پی آر اوآئی) کو پورٹ فولیو انویسٹمنٹ اسکیم کے تحت درج ہندوستانی کمپنیوں کے ایکویٹی آلات میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی اور ان کی سرمایہ کاری کی حد کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
Published: undefined
ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے بینکنگ سیکٹر کو ترقی کی نئی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بینکنگ پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے، جو مالی استحکام، شمولیت اور صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع جائزہ لے گی۔
Published: undefined
ماحول دوست مسافروں کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے 7 ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز (ممبئی- پونے، پونے- حیدرآباد، حیدرآباد- بنگلور، حیدرآباد- چنئی، چنئی- بنگلور، دہلی-وارنسی اور وارانسی- سلیگوری) تیار کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 2026-27 میں عوامی سرمایہ اخراجات بڑھا کر12.2 لاکھ کروڑ روپئے کرنے کی بھی تجویز ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined