قومی خبریں

عیدالاضحی کے موقع پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

اس طرح کی تقریبات دونوں سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج کے درمیان سرحد پر پرامن ماحول اور خوشگوار تعلقات بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

عید الاضحی کے موقع پر ہندوستان کی طرف سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان کی طرف سے پاک رینجرز نے اتوار کو مختلف سرحدی چوکیوں پر انتہائی خوشگوار ماحول میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔

Published: undefined

جموں سرحد کے تحت مختلف سرحدی چوکیوں پر انتہائی خوشگوار ماحول میں مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے حصہ لیا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سانبا، کٹھوعہ، آر ایس پورہ اور اکھنور سرحد کے ساتھ واقع چوکیوں پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

Published: undefined

بی ایس ایف نے رینجرز کو مٹھائیاں پیش کی اور جواب میں پاک رینجرز نے بھی بی ایس ایف کے جوانوں کو مٹھائیاں کھلائیں۔

Published: undefined

بی ایس ایف سرحد پر مؤثر طریقے سے غلبہ حاصل کرتے ہوئے سرحد پر پرامن اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

Published: undefined

اس طرح کی تقریبات دونوں سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج کے درمیان سرحد پر پرامن ماحول اور خوشگوار تعلقات بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ ویسے تو ہر سال مختلف تہواروں پر دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined