قومی خبریں

بریکنگ نیوز: غازی پور مرغا منڈی کے نمونوں میں ’برڈ فلو‘ کی تصدیق نہیں ہوئی، ’پولٹری بازار‘ کھولنے کا حکم

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج 

بریکنگ نیوز: غازی پور مرغا منڈی کے نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق نہیں ہوئی

Published: 14 Jan 2021, 4:09 PM IST

دہلی حکومت نے غازی پور کی مرغا منڈی سے لئے گئے نمونوں کی برڈ فلو کے لئے رپورٹ نگیٹیو پائے جانے کے بعد اسے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’مرغا منڈی سے لئے گئے تمام نمونوں کی برڈ فلو کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ میں نے پولٹری مارکٹ کو کھولنے اور تجارت پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور مرغا مصنوعات کو درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘

Published: 14 Jan 2021, 4:09 PM IST

اس سے قبل دہلی حکومت نے ان تمام اساتذہ کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا جنہیں برڈ فلو کی صورت حال پر نگرانی کرنے کے لئے مامور کیا گیا تھا۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک شکایت کے بعد ایسا کیا۔ انہوں نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ٹیچر کو اس طرح کے کاموں پر بغیر اجازت تعینات نہ کریں۔

Published: 14 Jan 2021, 4:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Jan 2021, 4:09 PM IST