قومی خبریں

برہمن چہرہ اور بی ایس پی حکومت میں وزیر رہ چکے نکول دوبے کانگریس میں شامل

بی ایس پی حکومت میں کابینہ کے وزیر رہ چکے نکول دوبے نے جمعرات کے روز کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی، نکول دوبے کو یوپی کی سیاست میں برہمن چہرے کے طور پر جانا جاتا ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

دہلی / لکھنؤ: بی ایس پی حکومت میں کابینہ کے وزیر رہ چکے نکول دوبے نے جمعرات کے روز کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ نکول دوبے کو یوپی کی سیاست میں برہمن چہرے کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کی مدد سے بی ایس پی سپریمو مایاوتی 2007 میں برہمن-دلت اتحاد کے دم پر اقتدار میں قابض ہوئی تھیں۔ نکول دوبے پیشے سے وکیل ہیں اور اتر پردیش کے روشن خیال لوگوں میں گہرا دخل رکھتے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق نکول دوبے نے کچھ دن پہلے دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اتر پردیش میں برہمنوں کے نمایاں چہرے کے طور پر جانے جانے والے نکول دوبے نے بھائی چارہ کمیٹیاں تشکیل دے کر مایاوتی کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکول دوبے کے بعد جلد ہی یوپی کی سیاست کے کئی اہم نام کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں، جن میں ایس پی اور بی ایس پی کے کئی بڑے لیڈر شامل ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں یہ بحث بھی ہو رہی ہے کہ کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کانگریس سے سیدھی ٹکر میں ہے، اس لیے کئی قدآور اب کانگریس کا ہاتھ تھامنے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined