تاج محل (فائل) / Getty Images
کیرالہ سے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس دھمکی کے بعد پورے تاج محل علاقے میں ہائی الرٹ ہے۔ دراصل محکمہ سیاحت کو کیرالہ سے ہفتہ کی صبح ایک ای میل آیا جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس پر سی آئی ایس ایف، تاج محل سیکوریٹی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ، ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے قریب تین گھنٹے تک تاج محل کے چپّے چپّے کی تلاشی لی۔ حالانکہ اس دوران کہیں بھی کوئی مشتبہ اشیا نہیں ملی۔
Published: undefined
دھمکی کی وجہ سے تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازے پر سیکوریٹی مزید سخت کر دی گئی۔ سیاحوں کو تاج محل میں پین لے جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ سی سی ٹی وی سے ہر سیاح کی نگرانی کی گئی۔ جب تین گھنتے کی تلاشی مہم کے دوران کوئی مشتبہ اشیا نہیں ملی تو سیکوریٹی ایجنسیوں نے راحت کی سانس لی۔ ڈی ایس پی سونم کمار نے بتایا کہ یہ ’ہاکس ای میل‘ تھا جو کیرالہ سے آیا تھا۔ اس بارے میں سائبر سیل تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
تاج محل کو آر ڈی ایکس سے اڑانے کی دھمکی کا ای میل ملتے ہی سیکوریٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئیں۔ دوپہر ایک بجے سے مکمل چیکنگ شروع ہوئی۔ اسنفر ڈاگ اور بم اسکواڈ کے ساتھ تاج محل احاطے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ ویبھو کمار دوبے نے بتایا کہ تاج محل کے تحفظ کے لحاظ سے خاص گنبد، چمیلی فرش، مسجد احاطہ سے لے کر باغیچوں اور دالانوں میں بھی تلاشی کی گئی۔ تاج محل میں تین بجے تک تلاشی مہم چلی جس میں کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی۔
Published: undefined
دوسری طرف اے سی پی تاج سیکوریٹی عریب احمد نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کے میل بھیجے گئے ہیں۔ سائبر سیل جانچ کر رہی ہے۔ سیاحوں میں دہشت نہ پھیلے اس لیے تلاشی مہم کو ماک ڈرل بتایا گیا۔ فی الحال تاج محل پوری طرح محفوظ ہے لیکن سیکوریٹی ایجنسیاں پوری طرح سے الرٹ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined