قومی خبریں

دوسری ریاستوں میں ہجرت کو روکنے کے لیے بلیو پرنٹ تیار ہے: میسا بھارتی

آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے کہا کہ ’’نوجوان طبقہ تیجسوی یادو کی جانب امید کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے / تصویر سوشل میڈیا

 

وزیر اعظم نریندر مودی کے ’کٹا‘ والے بیان پر آر جے ڈی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے بھی وزیر اعظم ہیں، اس ملک کے بھی وزیر اعظم ہیں۔ ان کے منہ سے اس طرح کا بیان مناسب نہیں ہے۔ انہیں بہار میں فیکٹری لگانے اور ہجرت کو روکنے کے متعلق بات کرنی چاہیے تھی، لیکن وہ تو بھوجپوری گانا سن رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ سمستی پور کے پاس وی وی پیٹ کی پرچیاں پھینکی ہوئی ملیں۔ اگر آر او کو معطل کیا گیا ہے کہ تو کہیں نہ کہیں یہ دال پوری طرح کالی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’وزیر اعظم بے روزگاروں کے بارے میں ایک لفظ تو بولتے۔ لیکن وہ تو آجکل بھوجپوری گانا سن رہے ہیں۔ گانے تو بہت طرح کے آتے ہیں، خواہ وہ حکمراں جماعت کے ہوں یا اپوزیشن کے ہوں۔ یہ مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ بہار ہے کہ کیسے ریاست کی ترقی ہو، بے روزگاروں کو کیسے روزگار ملے اور لوگوں کو مہنگائی سے کیسے نجات ملے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے صرف تیجسوی یادو اور مہاگٹھ بندھن کے لیڈران ہی لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔

Published: undefined

میسا بھارتی نے مزید کہا کہ آخری مرحلہ کی پولنگ کے لیے انتخابی مہم آج ختم ہو جائے گی۔ حکمراں جماعت کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے۔ جبکہ اپوزیشن بہار کے مسائل کو لے کر عوام کے درمیان جا رہی ہے۔ مہاگٹھ بندھن کو عوام کی مکمل حمایت مل رہی ہے۔ نوجوان طبقہ تیجسوی یادو کی جانب امید کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ ماضی کی طرح اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔ خواہ وہ مائی بہن یوجنا ہو یا ہر گھر میں سرکاری ملازمت دینے کی بات ہو۔ دوسری ریاستوں میں ہجرت کو روکنے کے لیے بلیو پرنٹ تیار ہے کہ کیسے بہار میں ہم لوگ فیکٹری لگائیں گے۔

Published: undefined

اسٹرانگ روم میں سی سی ٹی وی بند ہونے کی مبینہ وائرل ویڈیو پر آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے کہا کہ ’’صرف نالندہ میں ہی نہیں، میں نے داناپور میں بھی اس کے بارے میں سنا ہے۔ بہت جگہ اس کے بارے میں میں نے سنا ہے تو آخر اس کی وجہ کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سمستی پور کے پاس وی وی پیٹ کی پرچیاں پھینکی ہوئی ملیں۔ آر او کو معطل کیا گیا ہے تو کہیں نہ کہیں یہ دال پوری کی پوری کالی ہے۔ اس کا مطلب الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے اور اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو کی سالگرہ پر میسا بھارتی نے کہا کہ ’’تیجسوی یادو کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد، وہ اپنی زندگی میں ترقی کریں، خوشحال رہیں۔ مجھے تیسجوی سے امید ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور موقع ملنے پر آج بہار کے عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined